بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سابق برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس (Grant Shapps) نے کہا: "اب ہم ایسے مرحلے میں پہنچے ہیں کہ یہ جنگ "ناقابل فتح" ہو چکی ہے۔ ٹرمپ سوچ رہا تھا کہ شاید ایران کا نظام حکومت شکست و ریخت سے دوچار ہوجائے؛ لیکن یہ واقعہ رونما نہیں ہؤا ہے اور معلوم نہیں ہے کہ کمانڈر کون لوگ ہیں اور احکامات کہاں سے جاری ہو رہے ہیں!"
ان کا کہنا تھا: "ہم صحیح معنوں میں سستے شاہد ڈرونز (جن کی قیمت تقریبا 30 ہزار ڈالر ہے) کو دیکھ رہے ہیں جو کبھی ایک حملے میں ایک ارب ڈالر کے امریکی سازوسامان کو تباہ کر دیتے ہیں۔"
شپیس نے کہا: "یہ نکات، فتح یابی کو بہت ہی مشکل کر دیتے ہیں۔"
انھوں نے کہا: "مذکورہ نکات کے پیش نظر، میں نہیں سمجھتا کہ اس جنگ کے خاتمے کو دیکھ سکیں کہ ایران سفید جھنڈا لہرائیں اور سر تسلیم خم کریں۔ یہ واقعہ کبھی رونما نہيں ہوگا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ