بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وعدہ صادق-4 کی 84ویں لہر کا دوسرا مرحلہ کوڈنیم "یا صاحب الزمان(ع)" کے ساتھ شروع کیا گیا۔
اس کاروائی کو شہید نادر مہدوی اور ان کے ساتھی مجاہدین کے نام کیا گیا جنہوں نے 1980ع کے عشرے میں، خلیج فارس میں، امریکی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔
اس مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک ناگہانی حملے میں جزیرہ بوبیان میں تعینات امریکی میرینز کے بیرکوں اور تعیناتی کے کئی مراکز کو کامیابی سے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
اس حملے میں تباہ کن ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے امریکی دہشت گرد میرینز کی بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی کیا گیا۔
کویت کے کئی ہسپتانوں کو مقامی مریضوں سے خالی کیا گیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی اور ایرانی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی میرینز کو کویت کے "صالح الصباح"، "محمد الاحمد" اور "علی السالم" ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے کہا: امریکی دہشت گرد فوجیوں کو خطے کے کسی بھی مقام پر نشانہ بنایا جاتا رہے گا، اور اسلامی سرزمینوں میں ان کی مکمل نابودی تک اللہ کے فضل سے مہلک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ