بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسپیکر مجلس شورائے اسلامی کے سیاسی مشیر المیادین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
اسپیکر مجلس شورائے اسلامی ڈاکٹر قالیباف کے کے سیاسی مشیر ابراہیم رسولی نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: جھوٹ بولنا، جارحیتوں میں شکست کے موقع پر، امریکیوں کی روش ہے۔
ابراہیم رسولی نے کہا:
- امریکیوں نے نرم جنگ اور جھوٹے دعوؤں پر مبنی حکمت عملیوں پر عملدرآمد شروع کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
- ایران آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول سے دستبردار نہیں ہوگا، کوئی مذاکرہ موجود نہیں ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی اور اس کو مناسب جواب ملا جس کے بعد وہ پسپائی پر مجبور ہؤا اور ہمیں شک ہے کہ وہ دماغی اور نفسیاتی لحاظ سے صحتمند ہو۔
- ہم بہت جلد ان کی جارحیت کا اس سے بھی زیادہ سخت اور شدید جواب دیں گے۔
- جو خبریں اگلے سینیچر کے دن ایرانی ـ امریکی ملاقات کے بارے میں گردش کر رہی ہیں ـ بالکل غلط اور جھوٹی ہیں۔
- ہم مذاکرات کے اس فریم ورک میں ہرگز واپس نہیں لوٹیں گے جو امریکیوں نے جارحیت سے قبل متعین کیا تھا۔
- اگلے مراحل میں تفصیلات کا تعین ہم کریں گے اور اپنی شرائط کو ڈکٹیٹ کریں گے۔
- ٹرمپ تیل کی قیمتوں کی خاطر اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے؛ ٹرمپ ہی ہے جس نے اپنی دھمکیوں سے پسپائی اختیار کی اور ہمیں اس کی نیت پر شک ہے۔
- جو ممالک جنگ کے خاتمے کے درپے ہیں، انہیں ہماری رائے کو مد نظر رکھنا پڑے گا، اور ہم وہ لوگ ہیں جو شرطیں متعین کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ