بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹرمپ چین سے مدد مانگ رہا ہے، آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور تین کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر سے اوپر ہو گئی ہے۔
مڈ ایسٹ مانیٹر نے لکھا: یہ امریکی کی تحقیر اور ٹرمپ کی تذلیل ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، اور خود اسی گذرگاہ سے چین کو تیل برآمد کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے کل دو بار ٹروتھ سوشل پر چین سمیت مختلف ملکوں سے درخواست کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے میں اس کی مدد کریں!
اب مڈل ایسٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گذر کر چین جا رہے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی بحریہ اپنی لگائی ہوئی پابندیوں کے نفاذ اور ایرانی برآمدات کے راستے بند کرنے سے عاجز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ