بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عراق کی "اولیاء الدم بریگیڈز" نے اعلان کیا: "گذشتہ 15 دنوں میں، عراق کے اندر اور باہر، امریکی افواج کے اڈوں پر 110 کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔"
اولیاء الدم بریگیڈز نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے گذشتہ 15 دنوں میں صہیونیوں اور امریکیوں کے ٹھکانوں کو 110 کاروائیوں کے دوران، نشانہ بنایا ہے۔
اولیاء الدم بریگیڈز کے بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای اور دوسرے ایرانی اور عراقی مقاومت کے شہیدوں کے خون کا انتقام لینے کے لئے اپنی کاروائیاں شروع کی ہیں جو بدستور جاری رہیں گی۔
اولیاء الدم بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے بدھ کے روز عراق اور کویت میں امریکی ٹھکانوں کو دو ڈرون کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ