28 فروری 2026 - 21:55
اسرائیل کے مرکزی علاقوں پر تابڑ توڑ میزائل-ڈرون حملے، جانی نقصانات کا امکان

ویسے تو صہیونی جنگ کی صورت میں زیر زمین چلے جاتے ہیں اور چوہوں کے بلوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بھاری میزائل اور ڈرون حملوں میں متعدد صہیونی ہلاک ہوگئے، ہیں کافی سارے قبرص اور جنوبی آئرلینڈ کی طرف بھاگ چکے ہیں۔ پورے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سائرن مسلسل بج رہے ہیں کیونکہ ایرانی حملوں کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکاروں کی نوآبادیوں میں سائرن بجنے لگا ہے، جو اب تک جاری ہے۔

اس صہیونی اخبار نے تھوڑی دیر پہلے رپورٹ دی کہ ایران کی طرف سے تابڑ توڑ ڈرون حملے شروع ہوئے ہیں۔

بعض عبرانی چینلوں نے رپورٹ دی کہ صہیونی دارالحکومت تل ابیب سمیت متعدد مرکزی علاقوں میں انتہائی بھاری دھماکے ہوئے ہیں۔

نیز یدیعوت آحارونوت نے مزید لکھا کہ روش ہاعین اور بینی براک نامی شہروں کو انتہائی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اس اخبار نے ابتداء میں تصدیق کی کہ جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں لیکن بعد میں اس نے اس خبر کو اپنے پیج سے ہٹا دیا!!

دریں اثناء صہیونی فوج کے سینسر کوڈ کی رو سے جانی اور مالی نقصانات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha