7 جنوری 2026 - 15:40
گرین لینڈ اگلا نشانہ!؛ وینزویلا پر ننگی امریکی جارحیت نے یورپ کو خوفزدہ کردیا؛

وینزویلا پر ننگی امریکی جارحیت اور گرین لینڈ پر ٹرمپ کی للچائی ہوئی نظروں نے یورپ کو خوفزدہ کردیا؛  فرانس اور اس کے اتحادی گرین لینڈ کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ چند ہی روز قبل امریکہ نے تیل اور معدنی وسائل پر قبضے کے مقصد سے وینزویلا پر فوجی جارحیت کی اور گرین لیند کی ملکیت کا دعوی کیا تو اب فرانس اور اس کے اتحادی واشنگٹن کی جانب سے گرین لینڈ کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے آج بیان دیا کہ فرانس اپنے شراکت داروں کے ساتھ اس بارے میں ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے کہ اگر امریکہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے تو یورپ کا رد عمل کیسا ہونا چاہئے"

بارو نے کہا: یہ مسئلہ جرمنی اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میری ملاقاتوں میں زیر بحث لایا جائے گا۔

گرین لینڈ اگلا نشانہ!؛ وینزویلا پر ننگی امریکی جارحیت نے یورپ کو خوفزدہ کردیا؛

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپیوں کی مخالفت کے باوجود، وینزویلا پر اس کی فوجی جارحیت کے بعد، گرین لینڈ کے حوالے سے امریکی خواہشات نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کل اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ پر قبضے کے اختیارات بشمول امریکی فوجی افواج کے استعمال کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے بارہا گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی بات کی ہے، جو ڈنمارک کی سرزمین کا حصہ ہے، ایک ایسا ملک جو نیٹو کا رکن اور امریکہ کا دیرینہ اتحادی ہے۔

ڈنمارک اور بعض دوسرے یورپی ممالک نے یہ بھی کہا ہے کہ نیٹو رکن ملک پر امریکی حملے کا براہ راست مطلب یہ ہوگا نیٹو کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا۔

ادھر امریکی اہلکار اس جزیرے کو سیکیورٹی اور تزویراتی وجوہات کی بنا پر اہم سمجھتے ہیں؛ خاص طور پر اس لئے کہ قطب شمالی کے خطے میں روس اور چین کی سرگرمیوں میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔

انگریزی اخبار ٹائمز نے آج ایک رپورٹ میں گرین لینڈ کے حوالے سے واشنگٹن کے سامنے چار ممکنہ آپشنز بیان کیے ہیں:

• فوجی حملہ یا قبضہ،

• خریداری اور ڈنمارک کو مالی پیشکش،

• علیحدگی پسندی یا امریکہ نواز رجحانات کی حوصلہ افزائی کے لیے خفیہ طور اثر و رسوخ بڑھانا،

• مکمل انضمام کے بغیر وسیع فوجی موجودگی اور تعیناتی کا حق حاصل کرنا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha