بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکاف کی جانب سے ایران کے گرد موجود عسکری آلات کے باوجود ایرانیوں کے ہتھیار نہ ڈالنے اور امریکہ کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے ڈونلڈ ٹرمپ کے تجسس اور اظہار حیرت کے اعلان پر، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار اور پیر (22 اور 23 فروری 2026) کی درمیانی شب کو اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کی تصویر شائع کرکے، ٹرمپ سے مخاطب ہوکر لکھا: کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیار کیوں نہيں ڈالتے؟ تو جواب یہ ہے: "ہم ہتھیار نہیں ڈآلتے کیونکہ ہم "ایرانی" ہیں۔"
مغربی ایشیا کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی وِٹکاف نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے یہ بات حیران کن ہے کہ ایران کے قریب وسیع پیمانے پر جنگی سازوسامان کی تعیناتی کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران تسلیم ہونے پر آمادہ کیوں نہیں ہؤا؟!"
اسٹیو وِٹکاف نے مغربی ایشیا کے علاقے میں تعینات امریکی عسکری آلات پر ایران کے ردعمل کے بارے میں کہا: "صدر نے آج صبح مجھ سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ " ٹرمپ مایوس ہوگئے ہیں"، لیکن بہتر ہے کہ یہ کہہ دوں کہ ان کے پاس متعدد آپشنز موجود ہونے کے باوجود، یہ صورت حال ان کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ (ایران) اس دباؤ میں کیوں نہیں آتا، اور اپنے تسلیم ہوکر اپنے موقف سے کیوں نہیں ہٹتا!؟"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ