آیت اللہ خامنہ ای نے ہر جنگ میں دشمن کو شکست دی،جھوٹا پروپیگنڈا بند کیا جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے عوام تک اپنی رائے پہنچانا چاہتے ہیں، ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اہمیت نہیں رہی ہے، 26 اور 27ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اعتماد نہیں رہا، پاکستان کے عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پاکستان میں امن و امان اور معشیت کی بہتری نہیں ہورہی ہے، پنجاب میں پولیس مقابلوں میں سینکڑوں لوگوں کو مار دیا گیا اور جیلوں میں ہزاروں لوگوں بے گناہ اسیر ہیں، ملک کو عوام کے مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر تشویش ہے، ٹوٹی سڑکوں کھلے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معاشی حب کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے، ملک میں کرپشن فرض و واجب سمجھ کر کی جاتی ہے، حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیئے، تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عدلیہ کا نظام مفلوج ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ملک کے ساتھ دشمنی ہے، بے گناہ لوگوں کو سزائیں دے رہے ہیں، ظالمانہ سزائیں درست نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں جو ہوا ہے، ہمارے وزیراعظم نے ایسے شخص کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایک ملک کے منتخب صدر اور اس کے اہل خانہ کو اغواء کروا لیتا ہے، ہمارے حکمرانوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کی مذمت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ملک کے آئین کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ایران کو بھی کہا گیا کہ آپ پر حملے کریں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے دھوکہ دیا گیا پھر اسرائیل سے حملے کرائے گئے، 12 روزہ جنگ میں اسرائیل ہار گیا، اسرائیل غزہ میں حماس سے بھی نہیں جیت سکا، آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق ایران سے باہر جانے کا عالمی استعماری طاقتوں کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے، جو شہادت کی آرزو کرتے ہیں ان سے متعلق کہتے ہیں کہ وہ بھاگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کی بات پر کہا کہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے بنیادی چیزوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جب بات ہوتی ہے ڈیل کی تو وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں، پی ٹی آئی آج تک پیچھے نہیں ہٹی ہے، اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوں نے شکست دی ہے، غزہ کے اندر آج تک امریکہ و اسرائیل کے عزائم پورے نہیں ہوئے، امریکہ و اسرائیل کو پورے خطہ میں شکست کا سامنا ہے، آیت اللہ خامنہ کے بارے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، امام خامنہ ای کے ہر جنگ میں دشمن کو شکست دی ہے، امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے ہمیشہ ظلم کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں، ڈونلد ٹرمپ کے وینزویلا کے صدر اور اس کی فیملی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ