13 نومبر 2025 - 11:08
مآخذ: ڈان نیوز
فرانس میں نامعلوم ڈرون کی جنگی ٹینک لے جانے والی ٹرین کے اُوپر پرواز کی تحقیقات شروع

فرانسیسی پولیس نے ایک نامعلوم ڈرون کو شمال مشرقی فرانس میں ایک پولیس اسٹیشن اور جنگی ٹینک لے جانے والی ٹرین کے اوپر پرواز کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند مہینوں کے دوران یورپ میں پراسرار ڈرونز نے تشویش پیدا کر رکھی ہے، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز حساس فوجی اور صنعتی مقامات کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں معطل کروا رہے ہیں، اور یورپ کی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھا رہے ہیں۔

کئی یورپی ممالک (بشمول برطانیہ، بیلجیئم، جرمنی اور ڈنمارک نیز پولینڈ سمیت مشرقی یورپی ممالک) میں ان ڈرون سرگرمیوں کے پیچھے روس کے ممکنہ کردار کے شبہات پائے جا رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یوکرین کی جنگ اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔

تازہ ترین واقعہ فرانس کے شہر ملہوز میں پیش آیا، جو جرمنی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

پولیس کے مطابق، منگل کی رات مرکزی پولیس اسٹیشن کے اوپر ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا، اور کم از کم دو بار آنے جانے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha