6 جنوری 2026 - 14:54
مآخذ: ارنا
وینزوئلا کے وزیر خارجہ نے امریکی جارحیت کی مذمت میں ایران کے ٹھوس موقف کا شکریہ ادا کیا

وینزوئلا کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام ارسال کرکے امریکا کی جارحیت کی مذمت میں ایران کے ٹھوس موقف کی قدردانی کی ہے۔

ابنا نیوز ایجنسی کے  وینزوئلا کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام ارسال کرکے امریکا کی جارحیت کی مذمت میں ایران کے ٹھوس موقف کی قدردانی کی ہے۔  ایوان گل نے اپنے پیغام میں ترجمان وزارت خارجہ اسماعیلی بقائی کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے وہ حصے نشر کئے ہیں جن میں وینزوئلا پر امریکی جارحیت اور صدر نکولس مادورو نیز ان کی اہلیہ کے اغوا کی مذمت کی گئی ہے۔

وینزوئلا کے وزیر خارجہ نے اپنے اس پیغام میں امریکی جارحیت کی مذمت میں ایران کے موقف کو قابل قدر قرار دیا ہے اور اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی پریس کانفرنس میں صحیح کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام ایک غیر قانونی اغوا ہے جس نے پورے دنیا کے عوام کے امن وسلامتی اور اقتدار اعلی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha