بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے تعلقات عامہ کے شعبے نے آج دوپہر (اتوار) ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق، لاریجانی نے اس ملاقات میں لبنان اور مقاومت کو ایران کی مضبوط حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ حمایت رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے حکم اور ایرانی حکومت اور عوام کی ہم آہنگی کے ساتھ جاری ہے، اور تہران ہر سطح پر لبنان اور اس کی مقاومت و مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے مزاحمتی شخصیات کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خطے اور اور لبنان میں، محور مقاومت کے لئے تہران کی بے لوث حمایت پر ایران کی رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ)، حکومت اور عوام کا دلی شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا: "لبنان امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹا رہے گا اور اس ملک کے عوام عزت اور بہادری کے ساتھ اپنی آزادی، خودمختاری اور اپنی مزاحمت کی حمایت کرتا رہے گا۔"
شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ جو بھی شخص لبنانی عوام کی بہادری اور صبر و استقامت کو دیکھتا ہے، وہ یقین کر لیتا ہے کہ اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں فتح ان ہی کا مقدر ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اختتام پر کہا: "حزب اللہ ان تمام گروہوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے جو اسرائیلی خطرے کے سامنے کھڑے ہونگے، اور ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل کی یہ تسلط پسندی اور جارحیت لبنانی عوام کی مزاحمت اور صبر کے سامنے ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوگی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ