27 ستمبر 2025 - 14:42
مآخذ: ابنا
اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو سخت اور بھر پور جواب دیں گے

ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حزب‌الله لبنان میں ایک اہم سیاسی اور عسکری تحریک ہے جو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا ایک بڑا ستون ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل ایران یا لبنان پر حملہ کرتا ہے تو ایران اور اس کے اتحادی سخت اور بھرپور جواب دیں گے

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حزب‌الله لبنان میں ایک اہم سیاسی اور عسکری تحریک ہے جو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا ایک بڑا ستون ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل ایران یا لبنان پر حملہ کرتا ہے تو ایران اور اس کے اتحادی سخت اور بھرپور جواب دیں گے۔

لاریجانی نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب‌الله ایک "اصیل" لبنانی تحریک ہے اور اس کا سیاسی اور عسکری کردار علاقے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب‌الله اور اسلامی جہاد کی کوششیں لبنان کی عوام کی بہتری کے لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ نے بہت پہلے اسرائیل کے خطرے کو سمجھا اور اس کے خلاف ایک مضبوط تحریک قائم کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج حزب‌الله ایک مؤثر قوت ہے جو اسرائیل کے مقابلے میں مضبوط مزاحمت کر رہی ہے۔"

علی لاریجانی نے لبنان کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ایک چھوٹا ملک ضرور ہے مگر اپنے عزم کی وجہ سے اسرائیل کے مقابلے میں طاقتور ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ حزب‌الله مسلم دنیا کے دل میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

لاریجانی نے امریکہ کے نمائندے تام باراک کے ایران مخالف بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ باراک شاید جذباتی ہو کر ایسی باتیں کر رہا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور حزب‌الله کے درمیان تعاون کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دشمن مشترک کی وجہ سے مسلمانوں کو باہم متحد ہونا چاہیے۔

ایران کے قومی سلامتی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں تباہی مچائی ہے اور ان گھرانوں کی تعمیر نو پر کام جاری ہے۔ انہوں نے لبنانیوں سے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی مداخلت یا اندرونی اختلافات کو قبول نہ کریں کیونکہ لبنانی عوام خود اپنی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

لاریجانی نے الزام لگانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حزب‌الله کو ایران سے اسلحہ کی فراہمی کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تحریک پہلے ہی بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کسی کو کوئی حکم نہیں دیتا بلکہ لبنانی رہنما اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔

سب سے اہم بات کرتے ہوئے، علی لاریجانی نے کہا کہ ایران ہر ممکن حالات کے لیے تیار ہے، اور اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب سخت اور بھرپور ہوگا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اسرائیل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

آخر میں لاریجانی نے کہا کہ حزب‌الله کی حکمت عملی میں "وفاق" کو فروغ دینا حکمت اور طاقت کی علامت ہے، نہ کہ کمزوری کی۔ انہوں نے کہا کہ حزب‌الله کی مضبوطی ہی اس کی کامیابی کی ضمانت ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha