اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ اسرائیل کی بالادستی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں: یہ ملک چھوٹا ہے، اس کی آبادی یہودیوں پر مشتمل ہے، اور اس کا ایک مخصوص نظریہ ہے۔ کسی کی بالادستی قبول کرنے کے لئے عام طور پر فکری، معاشی یا تکنیکی برتری ہونی چاہئے، لیکن اسرائیل میں ان میں سے کوئی خصوصیت نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: امریکہ جنگ مسلط کرے گا تو ہر روز جنازے اٹھائے گا / کمانڈروں اور سائنسدانوں کا قتل، ہمیں مفلوج نہیں کرتا۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات اور بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے اس ملاقات میں تہران کی طرف سے لبنان اور مقاومت کو جاری وسیع البنیاد حمایت پر زور دیا۔
ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حزبالله لبنان میں ایک اہم سیاسی اور عسکری تحریک ہے جو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا ایک بڑا ستون ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل ایران یا لبنان پر حملہ کرتا ہے تو ایران اور اس کے اتحادی سخت اور بھرپور جواب دیں گے
بین الاقوامی قانون کے مطابق، اگر کوئی حکومت اپنے لوگوں کو پڑوسی ریاست کے حملے سے محفوظ نہیں رکھ سکتی، تو مزاحمت فطری اور قانونی طور پر جائز ہو جاتی ہے۔ تاہم، جب ایک طاقتور حکومت ہتھیاروں کو جمع کرنے اور اسے اپنے کنٹرول میں رکھنے کے قابل ہو جاتی ہے، تو صورت حال مختلف ہو جاتی ہے۔
کریملن پیلس کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج روسی وفاق کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا: نیا مشرق وسطیٰ تشکیل پا رہا ہے، لیکن شہداء کے خون کی برکت سے ایک مقاوم (Resisting) مشرق وسطیٰ معرض وجود میں آئے گا؛ جبکہ امریکہ، صہیونی ریاست اور مغربی ممالک ایک ذلیل اور کچلے ہوئے مشرق وسطیٰ کی تشکیل چاہتے ہیں۔