اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے مرجعیت اور رہبو انقلاب اسلامی کی حمایت میں ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امریکہ کا جرائم پیشہ صدر، ـ جس کے سیاہ کارناموں میں قتل و غارت اور خونریزی کے سوا کچھ نہیں ہے، اور جو ہمیشہ سفاک صہیونی ریاست کے مظالم کی حمایت کرتا رہا ہے، ـ نے ایک احمقانہ بیان میں مرجعیت اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی کی ہے۔
یہ عظیم شخصیت، اسلام کی عزت و عظمت کے علمبرار اور موجودہ دور میں اسلامی امت کے مظلوموں کے فریاد رس ہیں۔ اس مقدس ہستی سے استکبار کے سربراہوں کی دشمنی، ان [مستکبرین] کی طاقت کا اظہار نہیں ہے بلکہ اسلامی بیداری کے فروغ اور دنیا بھر میں مقاومت کے بیانیے کے اثرات کے سامنے ان کی بے بسی اور خوف کا اظہار ہے۔
ہم اعلان کرتے ہیں کہ اسلامی امت کے عظیم مرجع اور قائد و پیشوا کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام، اسلام کی بنیاد اور تمام مسلمانوں کی جانوں پر جارحیت شمار ہوگا، اور مؤمن ایرانی قوم اور دنیا کے تمام تر حریت پسند کے سخت اور تباہ کن ردعمل کے سبب بنے گا۔
امریکہ اور اس کے ظالم و جابر حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ دھمکیاں نہ صرف ہماری قوم کے عزم میں کسی قسم کی کمزوری کا باعث نہیں ہونگی، بلکہ اسلامی امت کی صفوں کو مزید مضبوط کریں گی۔ سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ناقابلِ تخلّف ہے۔
"وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ؛
اور یقینا اللہ ضرور بضرور مدد فرمائے گا اس کی جو اس [اللہ] کی مدد کرے۔ یقینا اللہ بہت طاقت والا، غالب آنے والا ہے"۔ (سورہ حج، آیت 40)
حسین نوری ہمدانی
مورخہ 29 جون 2019ع
آپ کا تبصرہ