بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ہندوستانی عالم دین اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی حملے اور رہبر انقلاب کو قتل کی امریکی صدر کی دھمکیوں پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے: حال ہی میں ہماری آن بان شان، وقار اسلام، آبروئے تشیع ولی فقیہ، رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای کو قتل کی دھمکی دی گئی۔
ٹرمپ، نیتن یاہو جیسے خبیث و بدسرشت، متکبر اور احمق اور اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار اور ان کے ہم نوا کان کھول کر سن لیں کہ امن و امان کے داعی ہمارے قائد و لیڈر اور رہبر کی شان میں کسی بھی قسم کی جسارت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اقوام متحدہ سے ہماری اپیل ہے کہ امریکہ و اسرائیل پر لگام کسئے۔یہ نسل کش و آدم کش سفاک درندے جو واقعی دہشت گرد ہیں; پوری دنیا کے امن و امان کا خاتمہ ان کا منشور ہے۔
ان شاء اللہ جلد ہی مظلوموں کی فتح و ظفر،ایران کی کامیابی نیز ظالمین کی نابودی سے ہر منصف مزاج اور عدل دوست و عدل پسند انسان خوشیاں مناتا نظر آئے گا۔دنیا سمجھ لے کہ ہم حسینی امت ہیں،ہمارا رشتہ کربلا سے ہے۔ہر با ضمیر عالم دین،پیر و جواں،خورد و کلاں،تمام مرد و زن ولی فقیہ کے دفاع میں تن من دھن سے حاضر رہیں گے۔
اسلام و مسلمین کی نصرت و کامیابی کے لئے ہر آن دعا گو
سید حیدر عباس رضوی
آپ کا تبصرہ