بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے نے رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) اور ایرانی قوم کے بارے میں امریکی صدر کے توہین آمیز بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے:
یہ توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیانات اور رویے نہ صرف مشترکہ عالمی اصولوں اور اقدار اور اقوام کے حق خودارادیت کے احترام سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر کی شقوں کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ ایک گہرے تاریخی پس منظر رکھنے والی قوم اور ایرانی تہذیب کی بے حرمتی کی واضح مثال ہیں اور خطے اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔
بے شک، ایران اور ایرانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی محترم سیاسی و مذہبی شخصیات کے خلاف توہین آمیز اور غنڈہ گردانہ رویے پر مبنی رویے اور بیانات، امریکہ کی تنگ نظرانہ پالیسیوں سے مزید نفرت اور "بات چیت اور مفاہمت" کے حوالے سے ان کے اس دعوؤں کے مزید غیر معتبر اور ناقابل اعتماد ہونے کا باعث بنتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی سیاستدانوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ ـ توہین آمیز بیانات اور موقف میں اتار چڑھاؤ اور مسلسل تبدیلیوں کے بجائے ـ ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر غیر قانونی امریکی حملے اور ایرانی قوم اور خطے کے خلاف صہیونی ریاست جرائم کی حمایت میں لاقانونیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا جواب دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ