اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بحرین کی خبررساں ویب گاہ نے شیعیان بحرین کے قائد اور مرجع تقلید آیت اللہ شیخ احمد قاسم نے اپنے بیان میں فرمایا: "حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای عظیم قرآنی شخصیت اور دور حاضر کے عدیم المثال راہنما ہیں، وہ عظیم تبلیغی شخصیت ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کو پہلی بار طاقتور اور ناقابل تسخیر بنایا ہے، اور ان خصوصیات سے ثابت ہوتا ہے کہ موصوف قرآن کریم کے مخلص اور وفادار اور ایک مقدس شخصیت ہیں جن کا اخلاص اسلام کی عظمت اور طاقت کا سبب بن رہا ہے"۔
شیعیان بحرین کے قائد نے فرمایا: "موصوف (امام خامنہ ای [حفظہ اللہ]) کو کسی بھی توہین آمیز لفظ یا کسی بھی قسم کی دھمکی کا نشانہ بنانا، پوری امت مسلمہ اور اس کے مقدسات اور فقہ مقدس کی مرتبت کی توہین ہے"۔
شیخ عیسی قاسم نے فرمایا: ٹرمپ کی طرف سے اس عظیم ہستی کی توہین اور دھمکی جاہلانہ اور احمقانہ ہے اور یہ حماقت و نادانی مسائل کے عواقب سے غفلت کی وجہ سے ہے؛ یہ پوری امت مسلمہ اور ہمارے تمام مقدسات کی توہین اور سب کے لئے خطرہ ہے اور یہ معزز اسلامی امت کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کرتی ہے۔"
واضح رہے کہ اس سے قبل قم اور نجف کے مراجع اور علماء نے بھی امریکی صدر کی گستاخی اور شیعیان عالم کے دینی مرجع امام خ خامنہ ای کو اس کی دی گئی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے جرأت مندانہ فتاویٰ جاری کیے ہیں۔
قم علیمہ مدرسہ اساتذہ کی مجلس عاملہ نے بھی ایک بیان میں امریکی صدر کی جانب سے شیعوں کی عالمی اتھارٹی امام خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکی کی مذمت کی اور اس تاریخی حساس فتوے کے بعد شیعہ اتھارٹی کی حمایت کو سراہا جس میں سپریم لیڈر اور مذہبی اتھارٹی کو دھمکیاں دینے والوں کو متحارب قرار دیا گیا ہے۔
جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے مجلس عاملہ نے بھی ایک بیان میں امریکی صدر کی طرف سے عالم تشیّع کے مرجع و رہبر امام خامنہ (حفظہ اللہ) کو دی گئی دھمکی کی شدید مذمت کی اور مراجع کی طرف سے اس حساس اور تاریخی فتویٰ کی حمایت کو سراہا جس میں رہبر معظم اور شیعہ مرجعیت کو دھمکی دینے والوں کو محارب قرار دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ