16 جولائی 2026 - 18:07
مآخذ: ابنا
عطوان: ٹرمپ جال میں پھنس چکے، ایران کی نئی حیران کن کارروائیوں کا انتظار کریں

فلسطینی تجزیہ کار اور روزنامہ رأی الیوم کے مدیرِ اعلیٰ عبدالباری عطوان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ ایران نے امریکہ کے خلاف طویل المدتی حکمتِ عملی میں کامیابی حاصل کی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید غیر متوقع پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تجزیہ کار اور روزنامہ رأی الیوم کے مدیرِ اعلیٰ عبدالباری عطوان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ ایران نے امریکہ کے خلاف طویل المدتی حکمتِ عملی میں کامیابی حاصل کی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید غیر متوقع پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

عطوان نے اپنے اداریے میں لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر محصولات عائد کرنے کی تجویز اور پھر مختصر وقت میں اس سے پسپائی، ایران کے مؤقف کو تقویت دینے کا باعث بنی اور اس سے ٹرمپ کی پالیسی میں الجھن نمایاں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کو ایک طویل جنگی اور سفارتی دباؤ کی حکمتِ عملی میں الجھائے ہوئے ہے، جس کے باعث واشنگٹن کو سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عطوان کے مطابق امکان ہے کہ علاقائی ثالث ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی کوشش کریں، تاہم ان کے بقول آئندہ ہفتوں میں ایران کی جانب سے ایسے اقدامات بھی سامنے آ سکتے ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے لیے غیر متوقع ہوں۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں غیر مستقل اور متضاد رہی ہیں، جس کے باعث امریکہ کے اتحادی بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha