10 فروری 2025 - 17:27
جشن انقلاب، ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کا جواب؛ ایرانیوں نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے + تصاویر

ایرانی عوام نے امریکہ کے جواباز صدر ـ جنہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ایرانی انتقام سے بچنے کے لئے انتخابات میں شرکت کی اور امریکہ کے صدر بنے ـ کی دھمکیوں اور کاغذ پر پوری دنیا کے لئے زبانی کلامی نقشوں کا جواب دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے گوشے گوشے میں ذرائع ابلاغ کے اندازوں کے مطابق، شدید سردی کے باوجود، ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ پر جشن فتح ماننے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

ملک کے تمام شہروں اس سال کے جشن انقلاب کے حوالے سے منعقدہ ریلیوں میں ایران کے تمام شہروں ـ بالخصوص قم، فارس، اصفہان، مازندران، آذربائی جان شرقی، آذربائی جان غربی،‌ گیلان، چہارمحال و بختیاری، ‌اردبیل، ‌زنجان، گلستان، ہمدان، سیستان و بلوچستان، لُرِستان، کرمان، جنوبی خراسان‌،‌ سِمنان، کُردستان، اَلبُرز، کُہگیلویہ اور بُوَیراحمد، قزوین و ہُرمزگان میں ـ عوامی شرکت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، تہران، خراسان رضوی، خوزستان، یزد، کرمانشاہ، ایلام، صوبہ مرکزی، بوشہر اور شمالی خراسان میں ریلیوں میں عوامی شرکت گذشتہ برس کے برابر رہی۔

عوام کی یہ شرکت ایسے حال میں ریکارڈ ہئی ہے کہ لوگوں کو مختلف صوبوں میں شدید سردی کا سامنا تھا اور درجہ حرارت بیشتر علاقوں میں صفر ڈگری سے نیچے رہی۔

زاہدان سمیت سیستان و بلوچستان صوبے کے مختلف شہروں میں عوام نے ریت کی آندھیوں کے باوجود جشن انقلاب کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی جو حیرت انگیز تھی۔

صوبہ گیلان کے دارالحکومت رشت کے عوام کو کل شدید سیلاب اور بھاری بارشوں کا سامنا رہا لیکن آج کی ریلیوں میں عوامی شرکت سابقہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی۔

ایرانی عوام نے امریکہ کے جواباز صدر ـ جنہوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ایرانی انتقام سے بچنے کے لئے انتخابات میں شرکت کی اور امریکہ کے صدر بنے ـ کی دھمکیوں اور کاغذ پر پوری دنیا کے لئے زبانی کلامی نقشوں کا جواب دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110