17 جون 2025 - 16:51
اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں

غاصب اسرائیلی دشمن کے سرپرست امریکہ کے خبطی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ٹرمپ نے ایک بیان میں 1995 سے آج تک مسلسل دہرایا جانے والا دعوی ایک بار پھر دہرایا ہے اور کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اور ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دی تھی جس کو بعد میں امریکیوں نے صحیح کرکے کہا کہ وہ تو بس صرف غیر ملکیوں کو تہران سے نکلنے کا مشورہ دے رہے تھے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کر دیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔ 
انہوں نے اپنی معمول کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha