20 جون 2025 - 19:31
دنیا کا کوئی بھی نیک اور حریت پسند مسلمان رہبر انقلاب کو دی جانے والی دھمکی کو برداشت نہیں کرتا، آیت اللہ مکارم شیرازی

مراجع تقلید نے رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی شان میں ٹرمپ کی گستاخی اور ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معمول کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، حالیہ ایام میں رہبر معظم امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں دہشت گردانہ حملے اور قتل کی دھمکی دی جس پر عالم اسلام سے مختلف قسم کا رد عمل سامنے آیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران اورعراق میں مراجع تقلید نے امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دنیا کا کوئی بھی نیک اور حریت پسند مسلمان رہبر انقلاب کو دی جانے والی دھمکی کو برداشت نہیں کرتا، آیت اللہ مکارم شیرازی

مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے ایران میں صہیونیوں کے حالیہ جرائم اور رہبر انقلاب کی شان میں ٹرمپ کی گستاخی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نہ صرف تشیّع کی ہستی کے محافظ ہیں بلکہ امت اسلامی کے وجود کے پاسدار ہیں، وہ ہمارے عقیدے کا انتہائی "حساس نقطہ" ہیں اور کوئی بھی نیک اور حریت پسند مسلمان اس دھمکی کو برداشت نہیں کر سکتا۔

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّیٰ لَا تَکُونَ فِتْنَةٌ"

اور ان سے لڑو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے"۔

ایران کے خلاف ظالمانہ اور وحشیانہ صہیونی جارحیت اور بے گناہ خواتین اور بچوں کو شہید کرنے، ذرائع ابلاغ، بنیادی ڈھانچوں پر حملے کرنے کے کئی دن گذرنے، ملت ایران آج متحد اور متفق اللہ کی طرف کے نصرت کے وعدوں پر یقین رکھتے ہوئے، رہبر معظم کی پشت پر کھڑی ہے اور استقامت کر رہی ہے اور ان تمام سختیوں اور اس سے بھی بڑھ کر دشواریوں کو ـ جرائم پیشہ اسرائیل کا خطرے کی بیخ کنی تک ـ برداشت کر رہی ہے۔ اور جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

"وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ إِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا؛ (النساء-104)

اور اس [کافر] جماعت کو سزا دینے کے لئے نکلنے میں سستی نہ دکھاؤ۔ [کیونکہ] اگر تمہیں تکلیف پہنچی ہو تو انہیں بھی ویسی ہی تکلیفیں پہنچی ہیں جیسی تمہیں پہنچی ہیں اور تمہیں اللہ کے یہاں وہ اُمید ہے جو انہیں نہیں ہے اور اللہ بڑاجاننے والا ہے، بہت حکمت والا"۔ 

یہ قوم اللہ کی عنایات اور توجہات سے ناامید نہیں ہوتی اور سب اللہ کے حتمی وعدوں کے عملی جامہ پہننے کے منتظر ہیں۔ لیکن یہ جعلی اور باطل ریاست اور اس کے بدبخت سرغنے انتہائی کمزوری کی حالت میں، اور مجاہدین اسلام کے ہاتھوں پٹ جانے کے بعد، امریکہ، بعض یورپی حکومتوں کی کھوکھلی مادی قوت کا سہارے اور اور بعض علاقائی حکومتوں کے ساتھ سازباز پر بھروسہ کرکے، اپنے بزعم مقبوضہ فلسطین میں اپنے لئے پیش آمدہ موجودہ صورت حال سے نکل بھاگنے کے لئے کوشاں ہیں؛ یہاں تک وہ اپنی حماقت کی بنا پر انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

یہاں چند نکتوں کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے:

اولاً: رہبر انقلاب کا وجود تشیع ـ بلکہ امت مسلمہ ـ کی ہستی کے نگہبان کے طور ہمارے عقیدے کا ایک حساس نقطہ ہے اور کوئی بھی نیک اور حریت پسند مسلمان اس [ٹرمپ کی] اس دھمکی کو برداشت نہیں کر سکتا۔ چنانچہ ضروری ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اور حریت پسند انسان ہر ممکنہ صورت میں ان کی حمایت اور ان کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کی مذمت پر زور دیں تاکہ سب جان لیں کہ دنیا کی امتیں ان [دشمنوں] کے مد مقابل کھڑی ہیں۔

ثانیاً: مسلح افواج ـ جس طرح کہ اب تک دشمن کے لئے عرصۂ حیات تنگ کر چکے ہں ـ تخلیقی اقدامات سے کام لیں اور دشمن محاذ پر اچانک حملے کرکے ان پر کاری ضربیں لگا دیں، اس طرح سے کہ دشمن مزید اس طرح کے مسائل کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے اور اس طرح کی دھمکیاں دینے کی ہمت نہ کرے۔

ثالثاً: یقیناً تمام محاذوں میں ہماری بالادستی کا سبب عوام اور ہماری افواج کا ایمان اور اعتقاد ہے؛ چنانجہ ضروری ہے کہ سبہی لوگ اور مؤمنین ان دشوار حالت میں، درگاہ ربوبی سے عاجزانہ اور خالصانہ انداز سے دست بدعا ہوں اور انفرادی اور اجتماعی طور پر درگاہ الٰہی دعا اور انکسار و تضرع اور معصومین علیہم السلام کی بارگاہ میں توسل سے کوتاہی نہکریں، کیونکہ آپ کا دشمن جو بھی پھر "يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ؛ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے"۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha