21 جون 2025 - 17:00
رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی دشمن کی بے بسی اور کمزوری کی علامت ہے، آیت اللہ سبحانی

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب کے منصب کی کسی بھی قسم کی توہین قابل مذمت ہے اور یہ دشمن کی بے بسی اور درماندگی کی علامت ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معمول کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، حالیہ ایام میں رہبر معظم امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے انہیں دہشت گردانہ حملے اور قتل کی دھمکی دی جس پر عالم اسلام سے مختلف قسم کا رد عمل سامنے آیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران اورعراق میں مراجع تقلید نے امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی دشمن کی بے بسی اور کمزوری کی علامت ہے، آیت اللہ سبحانی

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ  اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب کے منصب کی کسی بھی قسم کی توہین قابل مذمت ہے اور یہ دشمن کی بے بسی اور درماندگی کی علامت ہے۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بسم اللہ قاصم الجبارین‌

ایسے نازک حالات میں، جو سب پر واضح ہیں، تمام اسلامی علماء اور دنیا بھر کے دینی رہنماؤں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ متحدہ بیانات کے ذریعے اسلام کے خلاف اس قسم کی کفریہ جارحیت کی مذمت کریں اور یک آواز ہو کر اس کے خاتمے کا مطالبہ کریں۔ بے شک، ان کا ایسا اقدام مؤثر ثابت ہوگا۔

آخر میں اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب کے منصب کی کسی بھی قسم کی توہین قابل مذمت ہے اور یہ دشمن کی بے بسی اور درماندگی کی علامت ہے۔

اللہم أيِّدِ الإسلامَ والمسلمین

قم - جعفر سبحانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha