بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایک فوجی و سیکیورٹی تجزیہ کار نے فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت میں کہا: ہم نے باریک بینی سے منصوبہ بندی اور وسیع لاجسٹک انتظامات کے ذریعے کم از کم 2 سے 6 ماہ تک چلنے والی جنگ کے لئے مکمل تیاری کر لی ہے۔ ہم اپنی تمام فوجی و انٹیلی جنس صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر صہیونی ریاست کا مسئلہ فیصلہ کن اور مستقل طور پر حل کر لیں گے۔
اس جنگ میں ایرانی فوج بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر برتری رکھتی ہے اور اپنے زبردست میزائل ذخائر کے بدولت، طاقتور پوزیشن میں ہے۔ اس بار صہیونیوں کو ایک مکمل طور پر تیار دشمن کا سامنا ہے۔
عوام کی تیاری - کامیابی کی کنجی
تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ایرانی قوم مشکل ترین حالات میں بھی متحد اور مضبوط رہتی ہے، جو آج بھی ہوشیاری اور پرسکون طریقے سے مسلح افواج کی حمایت کرتے ہوئے دشمن کی تشہیری مہم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ دشمن نے یہ جنگ چھیڑی ہے اور خوف پھیلا کر ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنا چاہا ہے، لیکن ایرانی قوم پہلے کی طرح اتحاد و استقامت سے صہیونی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
صہیونی ریاست کا خاتمہ قریب ہے
صہیونی ریاست ایک ایسی جنگ میں الجھ چکی ہے جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ایران اپنی حکمت عملی سے نہ صرف اس جنگ میں فتح یاب ہوگا، بلکہ نئے مشرق وسطیٰ کا نقشہ بھی کھینچ لے گا۔ اگلے 2 سے 6 ماہ کے دوران پوری دنیا صہیونی منصوبے کے مکمل خاتمے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ