بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جو سبق ہم امام عسکری(ع) سے لیتے ہیں وہ یہ ہے: ہم غیبت کے دوران وکالت کے اس نیٹ ورک سے ـ اہل بیت(ع) کے کام کا ثمرہ ہے ـ اپنا رابطہ ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوری نظام اور رہبر انقلاب کے منصب کی کسی بھی قسم کی توہین قابل مذمت ہے اور یہ دشمن کی بے بسی اور درماندگی کی علامت ہے۔
آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے بیان میں فرمایا ہے: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ دینی اور سیاسی قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو شدت سے مذمت کرتے ہیں اور خبردار کرتے ہیں کہ اس قسم کا کوئی بھی مجرمانہ اقدام تمام تر دینی اور اخلاقی معیاروں کی پامالی اور بین الاقوامی معمولات اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی جو پورے علاقے کو شدید بدامنی سے دوچار کرے گی،
بحرینی عالم دین شیخ عبداللہ الدقاق نے حوزہ علمیہ قم کے احیاء اور بحالی کی ایک صدی پوری ہونے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم کی توسیع اور اسلامی تہذیب کے فروغ میں آیت اللہ العظمیٰ حائری یزدی، آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اور آیت اللہ العظمیٰ امام خمینی (رحمہم اللہ) کا کردار بہت نمایاں ہے۔
حوزہ علمیۂ نجف اشرف آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے عراق کی نئی نسل کے نمائندوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن نوجوانوں کو حوزہ علمیہ اور علماء سے دور کرنا چاہتے ہیں؛ وہ آپ کو کفر کی طرف لوٹانا چاہتے ہیں، کیونکہ قرآن کے مطابق، وہ آپ سے حسد کرتے ہیں۔
مرجع تقلید آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا: جس طرح کہ ہمارے مجاہدین دفاع مقدس کے دوران ذکر و دعا کے ساتھ جہاد کے لئے جاتے تھے آج بھی صہیونی ریاست کے خلاف جنگ میں ہمارا طاقتورترین ہتھیار دعا اور توسل ہے۔