14 جون 2025 - 00:51
ہماری مسلح افواج رذیل صہیونی ریاست کو تباہ و برباد کر دیں گی؛ عوام ان کی پشت پر کھڑے ہيں، امام خامنہ ای + ویڈیو

انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے اپنے پیغام میں فرمایا: "مسلح افواج، رذیل صہیونی ریاست کو حکومت کو تباہ و برباد کر دیں گی۔ عوام مطمئن رہیں کہ اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے ٹیلی وژن پر اپنے براہ راست نشری پیغام میں فرمایا: "مسلح افواج، رذیل صہیونی ریاست کو حکومت کو تباہ و برباد کر دیں گی۔ عوام مطمئن رہیں کہ اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔"

رہبر انقلاب اسلامی کا مکمل پیغام درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں اپنی عزیز اور عظیم قوم کو سلام عرض کرتا ہوں۔ عزیز جرنیلوں اور سائنسدانوں کی شہادت ـ پر جن کا صدمہ، جو یقیناً سب کے لئے بھاری ہے، اور کچھ عام شہریوں کی شہادت ـ پر میں ایرانی قوم اور ان کے خاندانوں کو تہنیت اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کی پاک روحوں کو اپنی خاص رحمت سے نوازے۔

اور جو بات میں اپنی عزیز قوم کے سے کہنا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ صہیونی ریاست نے ایک بڑی غلطی کی اور ایک بڑے جرم کا ارتکاب کیا، اور اس کے نتائج، ان شاء اللہ، انہیں برباد کرکے رکھیں گے۔ ایرانی قوم اپنے عظیم شہیدوں کا خون ضائع نہیں جانے دے گی اور اپنی فضآئی حدود پر ہونی والی جارحیت کو نظر انداز نہیں کرے گی۔ ہماری مسلح افواج تیار ہیں، اور ملک کے ذمہ داران اور تمام عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آج ملک کے تمام سیاسی گروپوں اور مختلف طبقات سے ایک ہی طرح کے پیغامات جاری ہوئے ہیں۔ سب کو احساس ہے کہ پوری قوت سے صہیونی دہشت گردوں کی خبیث اور رذیلانہ ذات کے مقابلے میں عمل کرنا چاہئے اور ان شاء اللہ، ہم ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتیں گے۔ ان کی زندگی یقیناً تلخ ہو کر رہ جائے گی۔ وہ یہ نہ سمجھیں کہ بس کر چلے گئے اور معاملہ ختم ہو گیا۔ نہیں! انہوں نے یہ جنگ شروع کی ہے، اور ہم انہیں اس بڑے جرم کے ارتکاب کے بعد صحیح سلامت چھوٹ کر نہیں جانے دیں گے۔

یقیناً اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس خبیث دشمن کو شدید ضربیں لگائیں گی۔ قوم بھی ہمارا ساتھ دے رہی ہے، مسلح افواج کی حمایت کر رہی ہے، اور ان شاء اللہ، اسلامی جمہوریہ صہیونی ریاست پر غالب آئے گی۔ عزیز قوم جان لے اور پوری طرح مطمئن رہیں کہ اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha