3 نومبر 2024 - 10:31
ایران کے وعدہ صادق-3 آپریشن کا خوف، صہیونی حکومت حفاظتی اقدامات میں مصروف

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے وعدہ صادق-3 آپریشن کے خوف سے صہیونی ریاست سخت حفاظتی اقدامات میں مصروف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ ایران میں مختلف مقامات پر شرانگیز جارحیت کے بعد ایران نے انتہائی سخت جوابی کاروائی دھمکی دی ہے، اور ایران کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ اگلا حملہ اتنا شدید ہوگا کہ پچھلے حملے فراموش کئے جائیں اور یہ کہ اگلے حملے میں زیادہ بھاری اور خطرناک اسلحہ استعمال کیا جائے گا اور یہ حملہ صہیونیوں کی شدید ذلت اور خفت کا باعث بنے گا؛ چنانچہ خوفزدہ صہیونیوں نے اپنی حفاظتی کے لئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران کے سابقہ حملوں میں صہیونی فوجی مراکز اور دفاعی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کے پیش نظر صہیونی ریاست کو ایران کے نئے آپریشن سے شدید تشویش لاحق ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تل ابیب حکام نے ایران کے متوقع حملے کو روکنے کے لئے اپنا دفاعی نظام مزید مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایران نے وعدہ صادق 1 اور 2 میں صہیونی فوج کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110