اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے مزید کہا: اس کے باوجود نیتن یاہو کا ڈھیٹ پن قابل توجہ ہے جو امریکی صدر کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سفارتکاری میں کیا کرسکتا ہے اور اسے کیا نہیں کرنا چاہئے۔
بائیڈن کی ٹیم میں نیتن یاہو کے شکست خوردہ اتحادی ـ جو ایران کے ساتھ سمجھوتے تک پہنچنے میں ناکام و نامراد رہے ـ آج بڑی آسانی سے ٹرمپ حکومت کے ساتھ ہمارے بالواسطہ مذاکرات کو ـ غلطی سے نیا "Joint Comprehensive Plan of Action" قرار دے رہے ہیں؛ [حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے]۔
مجھے واضح طور پر کہنے دیجئے اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ ایران پوری طرح طاقتور ملک ہے اور اپنی صلاحیتوں سے مطمئن ہے، اور مطمئن ہے کہ بدخواہ بیرونی بازیگروں کی طرف سے کسی بھی قسم کی تخریبکاری یا اپنی خارجہ پالیسی میں کسی بھی ڈکٹیشن کو ناکارہ بنا سکتا ہے؛ امید ہے کہ ہمارے امریکی ہم منصب بھی اسی سطح پر ثابت قدمی دکھائیں۔
کوئی بھی فوجی آپشن، اور کسی طرح کا فوجی حل، موجود نہیں ہے، کسی بھی جارحیت کا فوری طور پر اور اسی سطح پر جواب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ