-
طوفانِ یمانی؛
تل ابیب، مقبوضہ قدس اور ایک امریکی طیارہ بردار جہاز کو بیک وقت نشانہ بنایا، یمنی فوج کا اہم بیان
یمنی فوج کے ترجمان نے آج [منگل 31 دسمبر 2024ع کو) اعلان کیا: ہماری میزائل فورس نے مقبوضہ قدس کے جنوب اور مقبوضہ یافا (تل ابیب) پر دو ہائپرسانک بیلسٹک میزائل فائر کرکے دو خاص قسم کی کاروائیاں کی ہیں۔
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ دیوالیہ ہونے جارہا ہے، ایلون مسک کا انتباہ
عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے سے خدشات ظاہر کردیئے اور کہا کہ قرضوں کی صورت حال نہ بدلی جائے تو امریکہ دیوالیہ ہو سکتا ہے۔
-
امریکہ کی منافقانہ پالیسیاں؛
امریکہ کی چاپْلُوسی، الجولانی کے دہشت گردوں کی فہرست سے خارج ہونے کی کنجی
مغربی ایشیا کے امور کے مبصر اور تجزیہ نگار نے دہشت گردوں کے حوالے سے امریکہ کی دوہری اور بدلتی ہوئی پالیسیوں کے بارے میں کہا: امریکہ کے ہاں دہشت گردی کی تعریف، امریکی مفادات کے موافق، بدلتی ہے۔ اگر دہشت گرد امریکہ کے خلاف ہوں تو انہیں "برے دہشت گرد" کہا جاتا ہے اور اگر امریکہ کے مفاد میں ہوں تو "اچھے دہشت گرد" قرار دیئے جاتے ہیں۔
-
بسلسلۂ میلاد مسیح(ع)؛
تصویری خبر | اگرعیسیٰ(ع) ہمارے درمیان ہوتے تو۔۔۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی ویب سائٹ نے میلاد مسیح(ع) کی مناسبت سے، ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شائع کیا ہے جس میں آپ کا ایک قول پیش گیا ہے جس میں آپ نے فرمایا ہے: اگر عیسیٰ (علیٰ نبینا وآلہ وعلیہ السلام) آج ہمارے درمیان ہوتے تو ایک لمحہ بھی عالمی ظلم و استکبار کے سرغنوں کا مقابلہ کرنے سے نہ جھجھکتے اور [ان] اربوں انسانوں کی بھوک اور دربدری کو برداشت نہ کرتے جنہیں تسلط پسند قوتوں نے جنگ میں دھکیل دیا ہے۔/110
-
صہیونی وزیر جنگ کا ایران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف، امیر سعید ایروانی کا گوٹیرس کے نام خط
صہیونی وزیر جنگ کے قائد حماس کے تہران میں قتل کے اعلانیہ اعتراف پر اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقبل مندوب نے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں، اس اعلان کو انتہائی بے شرمانہ قرار دیا اور کہ صہیونیوں کے اس بےشرمانہ اعتراف سے ہمارے مستقل موقف کی حقانیت کی تصدیق ہوئی اور ثابت ہؤا کہ یکم اکتوبر کو غاصب صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جوابی کاروائی بالکل درست اور قانونی تھی۔
-
دہشت گرد ٹولہ ہیئتِ تحریر الشام؛ مغربی ایشیا میں امریکی اثاثہ! + ویڈیوز + تصاویر
القاعدہ کے آخری چشم و چراغ ہیئتِ تحریر الشام کے ساتھ امریکہ کا دوہرا رویہ مبصرین اور تجزیہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہؤا ہے۔ امریکہ نے اس ٹولے کا نام ایسے حال میں دہشت گرد ٹولوں کی فہرست میں درج کیا تھا، کہ امریکہ کے سابق اہلکار تحریر الشام کو "امریکہ کا اثاثہ" سمجھتے ہیں۔
-
یمن پر امریکہ کے جارحانہ حملے، جنگی جرم ہے: ترجمان وزارت خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن پر امریکہ کی مسلسل جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
طوفانِ یمانی؛
یمن: آٹھ کروز میزائلوں اور 17 ڈرون طیاروں سے امریکی طیارہ بردار جہاز پر حملہ، ایف-18 جیٹ فائٹر طیارہ مار گرایا / ہم کامیاب ہوئے اور دشمن کو شکست دی، یحییٰ سریع
ہم نے، امریکی-برطانوی حملے کے جواب میں یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز اور کئی مغربی ڈسٹرائرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور اس کاروائی کے دوران ایک امریکی ایف-18 جیٹ فائٹر مار کو مار گرایا، / دشمن کے طیارے یمن کی فضائیں ترک کرنے پر مجبور ہوئے / یو ایس ایس ہیری ٹرومین طیارہ بردار جہاز پسپا ہو گیا / دشمن کے طیارے یمن کی فضائیں ترک کرنے پر مجبور ہوئے / یمن کسی بھی امریکی، برطانوی اور اسرائیلی حماقت سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے / امریکہ کا اصرار ہے کہ یمن اس کو خوار و ذلیل کرتا رہے، یمنی وزیر۔
-
بحیرہ احمر میں غلطی سے اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا، امریکیوں کا دعویٰ
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں غلطی سے اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
بھارت کو بھی "ٹرمپ کی دھمکی" مل گئی
امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو "جوابی محصولات" کی دھمکی دیدی۔
-
مفصل امریکی پابندیوں پر پاکستان کا مختصر رد عمل؛
پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا اور دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سٹرٹیجک صلاحیتوں کا مقصد ملک کی خودمختاری کا دفاع ہے۔
-
جو بائیڈن کا دورہ افریقہ؛
ویڈیو | افریقی راہنماؤں کے ساتھ اہم نشست میں اونگھتے ہوئے امریکی صدر
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | صدر بائیڈن تین روزہ دورہ انگولا / افریقی راہنماؤں کے ساتھ اہم اقتصادی اجلاس کا انعقاد / صدر بائیڈن ایک افریقی راہنما کے خطاب کے دوران اونگھتے ہوئے نظر آئے / انھوں بیدار رہنے اور آنکھوں کو کھلا رکھنے کی بہتیری کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ان کی کوششیں ان کے اونگھنے میں رکاوٹ نہیں بن سکیں / کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بائیڈن نہیں ہیں جو اونگھ رہے ہیں بلکہ یہ شیطان کبیر ہے جو اونگھنے لگا ہے اور اس کی بالادستی ختم ہونے لگی ہے۔ /110
-
شام پر دہشت گردوں کی یلغار امریکہ، اسرائیل اور ترکیہ کی جنگ ہے / یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے، جیفری ساکس/ ویڈیو
امریکی پروفیسر جیک ساکس کہتے ہیں: جو کچھ ہم بکھری ہوئی اور نامکمل رپورٹوں سے سمجھتے ہیں وہ یہ ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ کاروائی اسد حکومت کا تختہ الٹ دے گی۔ کمک کے لئے عراق سے، شاید ایران سے اور شاید شامی فورسز اس یکایک حملے کے بعد تشکیل نو کے مرحلے میں ہیں اور محاذوں کی طرف آ رہی ہیں۔ لیکن جو بھی یہ ہے یہ نیتن یاہو کی کاروائی ہے۔
-
شام پر دہشت گرودوں کا حملہ؛
تصویری خبر | ترکیہ اور اسرائیل اسٹریٹجک اتحادی
یورپ میں مقیم ایران کے سابق وزیر ارشاد، سیدعطاء اللہ مہاجرانی نے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: ترکیہ اور اسرائیل اسٹریٹجک اتحادی ہیں۔۔۔ دونوں اپنے مفادات کی خاطر مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ ترکیہ شامی سرزمین کے ایک حصے پر علاقائی توسیع اور قبضے کے جواز کا دعویدار ہے۔۔۔ اسرائیل نے [پہلے ہی شام کے علاقے] جولان پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔۔۔ اسد کی حکومت ایک رکاوٹ ہے۔۔۔ [چنانچہ] اسد حکومت کا زوال اور شام کے حصے بخرے کرنا ترکیہ / اسرائیل / امریکہ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔/110
-
ترکیہ کے گرین سگنل کے بغیر، شام پر دہشت گردوں کا حملہ ناممکن تھا، اقوام متحدہ میں شامی مندوب
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے آج صبح، سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شام پر دہشت گردوں کا حملہ غیر ملکی ـ بالخصوص ترکیہ کی ـ حمایت اور ان کے فراہم کردہ بھاری ہتھیاروں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
-
ویڈیو | خبر ایجنسی ابنا کی کچھ اہم تصویری خبریں
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی کچھد کچھ اہم تصویری خبریں۔
-
امریکہ کی انسانیت دشمنی کا ایک ثبوت اور؛
امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے کو ایک بار پھر ویٹو کردیا
امریکہ نے صہیونی جرائم کی کھل کر حمایت جاری رکھتے ہوئے ہوئے، غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے کو ایک بار پھر ویٹو کردیا / ایک امریکی اہلکار نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ارکان پر مبینہ طور پر، دباؤ ڈالا گیا تھا! گویا بڑا شیطان "ضمیر کی آواز" کو "بیرونی دباؤ" کا نام دیتا ہے۔
-
ٹرمپ انتظامیہ اور بکھرا ہؤا دو قطبی امریکہ + تصاویر
ٹرمپ اپنی دوسری حکومت قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے جبکہ امریکی ماہرین معاشرے کے پارہ پارہ ہونے اور دو بڑی جماعتوں پر عوامی عدم اعتماد اور اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر شدید دو قطبیت (bipolarity) کے اثرات سے خبردار کر رہے ہیں۔
-
سالمیت کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں، روس کا امریکہ کو انتباہ
یوکرین کو جو بائیڈن انتظامیہ کی اجازت کے بعد یوکرینی فوج نے جانب سے روس پر پہلی بار لانگ رینج امریکی میزائل سے حملہ کر دیا، جس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے نیوکلیئر حملے کے حوالے سے اپنی ڈاکٹرائن میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا۔
-
پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان؛
عمران خان کی رہائی کے لئے امریکی اراکین کانگریس کا خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے
پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی قانون سازوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی قید کے حوالے سے لکھے گئے خط کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔
-
یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کی روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت!
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دی۔
-
شہید جنرل سلیمانی کے قاتلین کی سزا ایجنڈے سے خارج نہیں ہوگی، امریکہ کو ایران کا پیغام
ایک باخبر ذریعے نے کہا: جو پیغام "پیغامات کے تبادلے کے دوران" ایران نے امریکہ کو بھیجا ہے وہ اس نکتے کا حامل ہے کہ "ایران شہید سلیمانی کے قاتلین کو سزا دینے کے مسئلے کی پیروی کرے گا، اور اس مسئلے کو اپنے ایجنڈے سے خارج نہیں کرے گا"۔
-
ہم نے امریکہ بحریہ کو مار بھگایا ہے/ امریکہ میں جرات ہے تو بحیرہ احمر میں آجائے، سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی
انقلاب یمن اور انصار اللہ کے قائد نے غزہ اور لبنان کے بارے میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عظیم اسلامی فریضے پر عمل پیرا ہے اور اس نے اس راستے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی سمیت عظیم شہداء کی قربانی دی ہے۔
-
زیادہ سے زیادہ دباؤ کا امریکی نسخہ درحقیقت زیادہ سے زیادہ شکست کا نسخہ ہے، سید عباس عراقچی
وزیر امور خارجہ، اسلامی جمہوریہ ایران نے نومنتخب امریکی صدر کو "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی گھسی پٹی [ٹرمپ] پالیسی کے حوالے سے خبردار کیا۔
-
فلسطینیوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا: اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا: "ہمیں ختم کرنا ناممکن ہے"۔
-
طوفان الاقصی؛
یمن نے بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام کو ڈرون اور میزائلوں سے کامیاب نشانہ بنایا
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے منگل کی شام اعلان کیا کہ اس ملک کے فضائی اور میزائل یونٹوں نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کے خلاف 2 کاروائیاں کی ہیں اور اسے نشانہ بنایا ہے۔
-
ایران - روس - چین مغربی بالادستی کے لئے بلائے جان؛
اٹلانٹک کونسل کا امریکہ کے خلاف موجودہ سب سے بڑے خطرے کا اعلان
اٹلانٹک کونسل کے ماہر جان ہربسٹ نے روس، ایران، چین اور بعض دیگر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
-
نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کر دی
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دینے میں ناکام رہی ہے۔
-
ویڈیوز | منتخب صدر ٹرمپ کے خلاف لاکھوں امریکیوں کا مظاہرہ
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | نیویارک اور سیئٹل میں لاکھوں امریکیوں کا نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں حالانکہ اس نے ابھی تک چارج نہیں سنبھالا ہے۔/110
-
ایران کے وسطی صحرا میں ایک چمکیلی شیئے کی نمائش کے پیغامات / کیا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا؟ + ویڈیو
ایران کے وسطی صحرا میں ایک چمکیلی شیئے کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ ان تصاویر نے بہت سے ماہرین اور سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ ابتدائی شواہد ایک میزائل تجربے کی گواہی دیتے ہیں گوکہ ابھی تک کوئی تفصیلی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ گذشتہ ہفتے رہبر معظم کے مشیر اور خارجہ تعلقات کی اسٹراٹیجک کونسل کے سربراہ نے میزائل منصوبوں کی توسیع اور ان کی رینج 2000 کلومیٹر سے بڑھانے کا عندیہ دیا تھا۔