سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے میدان جنگ سے پیغام دیا ہے کہ دشمن کو بہت جلد نئے اچنبھوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
11 مارچ 2026 - 03:33
News ID: 1790616
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے ـ میدان جنگ سے ـ X نیٹ ورک پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا:
عزیز ہم وطنو! آپ کے فرزند آج میزائل لانچرز کے ساتھ کھڑے ہوکر قرآن سر پر رکھ کر دعا کریں گے۔ اس شب قدر کے دوران ایران کے سپاہیوں کے لئے دعا کریں، یقینا دشمن کو بہت جلد نئے اچنبھوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یَا مَنْ هُوَ سَرِیعُ الْحِسابِ
یَا مَنْ هُوَ شَدِیدُ الْعِقابِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ