مجلس وحدت مسلمین پاکستان
-
سانحہ اسلام آباد ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت، کالعدم تنظیموں کو کھلی چھوٹ دی گئی، علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت و صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پر حملہ حکومت اور ریاستی اداروں کی سنگین نااہلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں پورے ملک میں کھلے عام نفرت انگیز سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
-
لاڑکانہ کنونشن: کالعدم تنظیموں کو فری ہینڈ دیا گیا، فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
لاڑکانہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے، جو نفرت انگیزی کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں۔
-
اسلام آباد میں وحدت یوتھ پاکستان کا تیسرا مرکزی یوتھ کونسل اجلاس، قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات
وحدت یوتھ پاکستان کے زیرِ اہتمام تیسرا مرکزی یوتھ کونسل اجلاس بعنوان “انقلاب اور انتظار” اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کے تیسرے روز تنظیم کے قائدین اور مرکزی عہدیداران نے قائدِ وحدت، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے خصوصی ملاقات کی۔
-
پاکستان میں تکفیری دہشت گردی؛
اسلام آباد خودکش دھماکہ، مجلس وحدت مسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
مجلس وحدت مسلمین نے جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
-
دفاعِ ولایت و مرجعیت کانفرنس؛ رہبرِ انقلاب مظلوموں کے لیے امید اور استقامت کی علامت ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد: مجلس علمائے مکتبِ اہلِ بیت پاکستان کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں جامعۃ الرضا کے مقام پر دفاعِ ولایت و مرجعیت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے علمائے کرام، دینی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کا ضلعی کنونشن، سید باقر شاہ شمسی ضلعی صدر منتخب
کنونشن میں انتخابی عمل کے ذریعے آئندہ تین سال کے لیے سید باقر شاہ شمسی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کا ضلعی صدر منتخب کر لیا گیا، جس کے بعد علامہ مقصود علی ڈومکی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔
-
پاکستان میں پیکا ایکٹ سے آزادی اظہار کا گلا گھونٹا گیا ہے، راجا ناصر عباس
ناجائز طور پر پریشرائز کرکے میڈیا کو کہا جاتا ہے کہ فلاں جماعت یا شخص کا نام نہ لیا جائے، علامہ راجا ناصر عباس،
-
متاثرین اسلام آباد کمیٹی کا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی
اسلام آباد میں متاثرین اسلام آباد کمیٹی کے وفد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ کے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کے متاثرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
-
جیکب آباد میں جشنِ میلادِ مولا علیؑ کی شاندار تقریب، مرکزی کیمپ کا انعقاد
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیرِ اہتمام جشنِ میلادِ مولا علیؑ (مولودِ کعبہ) کے موقع پر شہر کے مرکزی ڈی سی چوک پر مرکزی کیمپ لگا کر شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع لاڑکانہ دورہ، عشرۂ تکریم شہداء اور تنظیمی امور پر اہم اجلاس
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع لاڑکانہ کا تنظیمی دورہ کیا اور ضلعی و تحصیلی رہنماؤں کے ساتھ اہم اجلاس میں تنظیمی فعالیت اور عشرۂ تکریم شہداء کے حوالے سے بات کی۔
-
رہبرِ معظم کے خلاف پروپیگنڈا ناقابلِ قبول، امریکہ و اسرائیل کی جھوٹی مہم اور گمراہ کن رپورٹنگ کو نہ پھیلائیں : علامہ مقصود ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں منعقد ہوا، جس سے صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی خطاب کیا۔
-
حضرت امیرالمؤمنینؑ کی حیاتِ طیبہ اسلام کی بقا اور عدلِ انسانی کی روشن مثال ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالبؑ کی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، حق کے دفاع اور راہِ خدا میں مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے، جو آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے کامل نمونہ ہے۔
-
نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، مثبت کردار سے ہی اصلاح و ترقی ممکن ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا اصل سرمایہ اور مستقبل ہیں، جن کے مثبت، تعلیمی اور تنظیمی کردار سے ہی معاشرے میں حقیقی اصلاح اور ترقی ممکن ہے۔
-
شکارپور: علامہ مقصود علی ڈومکی کا تنظیمی دورہ، قبائلی قتل و غارت کی شدید مذمت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی تنظیمی دورے کے سلسلے میں تحصیل گڑھی یاسین کے علاقے ڈکھن پہنچے، جہاں کارکنوں اور تنظیمی ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔
-
دادو: علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع دادو کا تنظیمی دورہ، یونٹ سازی تیز کرنے کی ہدایت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی تنظیمی دورے کے تیسرے روز ضلع دادو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی اور تحصیل سطح پر تنظیمی امور کا جائزہ لیا۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلعہ خیرپور کا دو روزہ تنظیمی دورہ، شہید دیدار علی جلبانی کی خدمات کو خراجِ عقیدت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیرپور میرس کے دورے کے دوران ٹھری میرواہ میں ضلعی رہنماؤں، طلاب اور اساتذہ سے ملاقات کی اور شہید علامہ دیدار علی جلبانی کی دینی، ملی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس: گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور کردار کا فیصلہ
نظریاتی اور باکردار نوجوانوں کو میدان میں اتارنے پر زور، اتحادی معاملات اور اخلاقی اصولوں کا پاس رکھنے کی ہدایت
-
سکھر: علامہ مقصود علی ڈومکی کا اسکاؤٹس ورکشاپ سے خطاب، نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے ذریعے قیمتی سرمایہ قرار دے دیا
سکھر: آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام بھٹ نور شاہ میں اسکاؤٹس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ میں جوانانِ آئی ایس او سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے نوجوانوں کو کسی بھی قوم اور ملک کا مستقبل قرار دیا اور کہا کہ تعلیم و تربیت سے آراستہ نوجوان ملک و قوم کے لیے قیمتی سرمایہ بن جاتے ہیں۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی کا ضلع خیرپور میرس کا دورہ، ٹھری میرواہ میں اہم شخصیات کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیرپور میرس کے دو روزہ دورے کے دوران ٹھری میرواہ میں علماء کرام اور معززینِ علاقہ سے ملاقاتیں کیں، جہاں سرکردہ مذہبی شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کی۔
-
سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر علامہ مقصود ڈومکی کا اظہارِ تشویش
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جیکب آباد اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال شدید خراب ہو چکی ہے، جس کے باعث شہری اور تاجر غیر محفوظ ہیں اور ہندو برادری نقل مکانی پر مجبور ہو رہی ہے۔
-
قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ضلعی صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
-
علامہ باقر عباس زیدی کا یوم ولادت حضرت عیسیٰؑ اور قائد اعظمؒ پر پیغام مبارکباد
مسیحی برادری ہمارے بھائی ہیں، قائد اعظمؒ کے افکار پر عمل سے طبقاتی نظام کا خاتمہ اور حقیقی تبدیلی ممکن
-
جامعہ نعیمیہ میں ”خاتونِ جنتؑ“ کانفرنس، علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس کا خطاب
اسلامی تہذیب کے تحفظ اور ملی اتحاد پر زور، شیعہ سنی فرقہ واریت کی نفی، طلاب کی دستاربندی تقریب
-
گلگت بلتستان انتخابات: ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی پی ٹی آئی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے اہم ملاقات
علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر اتفاق
-
ڈیرہ الله یار میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں نئی شمولیت، ظفر علی حیدری کی قیادت میں درجنوں ساتھی شامل
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد، ضلعی کابینہ کی تشکیل اور عوامی حقوق کی جدوجہد کا عزم
-
تولّیٰ و تبرّیٰ قرآن کا واضح حکم، اہلِ حق کا ساتھ دینا وقت کی اہم ذمہ داری ہے: علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآنِ کریم اللہ اور اولیائے خدا سے محبت اور ان کے دشمنوں سے نفرت کا واضح حکم دیتا ہے، جسے دینی اصطلاح میں تولّیٰ اور تبرّیٰ کہا جاتا ہے۔
-
علمائے کرام انبیاء اور ائمہؑ کی فکری میراث کے امین ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
جیکب آباد: مرکز تبلیغاتِ اسلامی بلوچستان کے زیرِ اہتمام مبلغینِ دین اور علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین (ص) میں منعقد ہوا، جس میں بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکارپور میں تنظیمی دورہ، یونٹس کو فعال بنانے پر زور
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے یونٹ امام حسن مجتبیٰؑ کا تنظیمی دورہ کیا اور کارکنان کو تنظیمی نظم و ضبط مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی محسنِ ملت شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی میں شرکت
چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کتابی نمائش کا دورہ کیا، اداروں کی کامیاب کارکردگی کو سراہا
-
علامہ مقصود علی ڈومکی: شکارپور پولیس کی بہادری قابلِ تعریف، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شکارپور پولیس نے شیخ گینگ کے ڈاکوؤں کے خلاف حوصلہ اور دلیری کا مظاہرہ کیا، جس کے اہلکار واقعی قابلِ تحسین ہیں۔