28 جنوری 2026 - 15:56
متاثرین اسلام آباد کمیٹی کا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی

اسلام آباد میں متاثرین اسلام آباد کمیٹی کے وفد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سینیٹ کے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کے متاثرین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، متاثرین اسلام آباد کمیٹی کے وفد کی قیادت کمیٹی کے صدر سید حسنین شاہ نے کی۔ وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کیک کاٹ کر جشن منایا۔

وفد میں جنرل سیکرٹری متاثرین اسلام آباد کمیٹی زبیر خان، صدر متاثرین این اے 47 ندیم کھوکھر اور انفارمیشن سیکرٹری اقبال شاہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ سید زاہد عباس کاظمی، سید محمد علی شاہ ترلائی، فضائل حسین شاہ بنگش کالونی، ملک ساجد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اسلام آباد کے متاثرین کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور ان سے تعاون کی امید ظاہر کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha