چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محسنِ ملت، شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران مختلف دینی کتب، کتابی اسٹالز، تحقیقی کاموں اور تراجم کی نمائش کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مصنفین اور مترجمین کی علمی و دینی خدمات اور ان کی اشاعتی کاوشوں کو زبردست انداز میں سراہا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فرمایا کہ محسنِ ملت جب اس دنیا سے رخصت ہوئے تو اپنے پیچھے ایسے مضبوط اور فعال ادارے چھوڑ گئے جو آج بھی اُن کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔
اُن کا قائم کردہ حوزوی نظام و تعلیمی سسٹم اپنی مثال آپ ہے، اسی طرح اُن کے زیرِ اہتمام اسکولوں کا نظام اور فلاحی ادارے بھی بہترین انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں اور بیرونِ ملک بھی اُن کی دینی، تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات بے نظیر اور بے مثال ہیں۔
آپ کا تبصرہ