30 دسمبر 2025 - 10:39
نتن یاہو پاگل ہو چکا ہے، تل ابیب کے اقدام پر سعودی شہزادہ برہم

سعودی شاہی دربار کے ایک ذمہ دار ذریعے نے اسرائیلی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تل ابیب کی حالیہ خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی  ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی شاہی دربار کے ایک ذمہ دار ذریعے نے اسرائیلی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تل ابیب کی حالیہ خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ صومالی لینڈ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا نہ صرف صومالیہ کے استحکام کو نشانہ بنانا ہے بلکہ یہ ان تمام عرب اور اسلامی ممالک کے خلاف محاذ آرائی ہے جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کے معاہدے کر رکھے ہیں، جن میں امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان شامل ہیں۔

سعودی ذرائع نے نتن یاہو کی پالیسیوں کو دیوانگی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دوسری مدتِ وزارتِ عظمیٰ کے حصول کی خاطر پورے خطے میں تناؤ پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نتن یاہو اس وقت کیسا محسوس کریں گے جب سعودی عرب مغربی کنارے، غزہ اور جنوبی لبنان کی تحریکِ آزادی کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کر دے؟ کیا وہ اسے اعلانِ جنگ نہیں سمجھیں گے؟ ان اقدامات کے بعد بھی کیا وہ تعلقات کی بحالی کی بات کریں گے؟ یہ سراسر پاگل پن ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیل اس وقت علاقائی سطح پر بدترین تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ مصر کی سمندری حدود اور باب المندب کے قریب سعودی مفادات کو چیلنج کرنا ایک واضح خطرہ ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

سعودی عرب کے اس سخت موقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کارڈ اسے افریقہ میں قدم جمانے کے بجائے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات میں ایک بڑی سفارتی تباہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha