23 ستمبر 2025 - 17:10
دو ریاستی حل امن کا واحد راستہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر فرانس سے اظہار تشکر کیا

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطین اور  اسرائیل کے درمیان دو  ریاستی حل کو امن کا واحد راستہ قرار دے دیا۔ 

نیویارک میں اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا فرانس کے صدر میکرون کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کوریاست تسلیم کیا۔

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ خطےمیں پائیدارامن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے  اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےکا اعلان کیا۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha