-
مسجدِ ابراہیمی نمازیوں کے لیے بند کرنے کے اسرائیلی اقدام پر حماس کا انتباہ
حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجدِ ابراہیمی کو نمازیوں کے لیے بند کرنے کے ممکنہ اقدام پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عبادت کی آزادی پر براہِ راست حملہ اور اسلامی مقدسات کی واضح توہین ہے۔ حماس نے فلسطینی عوام اور عرب و مسلم ممالک سے اسرائیلی اقدامات کے خلاف عملی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عراقی مقاومتی تنظیم النجباء کے ترجمان: ہم اپنے ہتھیار کسی کے حوالے نہیں کریں گے
عراقی تحریک النجباء کے ترجمان حسین علی الموسوی نے کہا ہے کہ ان کی تحریک اپنے ہتھیار کسی کے حوالے نہیں کرے گی۔ انہوں نے عراق میں ہتھیاروں کو ریاست کے کنٹرول میں دینے کے مطالبے کو امریکی اور اسرائیلی دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کرد مسلح گروہوں کے ہتھیاروں پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا، صرف مزاحمتی گروہوں سے اسلحہ جمع کرانے کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟
-
کویت نے داعش کا اہم تنصیب کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا
کویت کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سکیورٹی اداروں نے داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، جس کے تحت ایک ڈرون کے ذریعے کویت کی ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
-
اسرائیل لبنان، شام اور غزہ سے انخلا نہیں کرے گا: اسرائیلی وزیرِ جنگ
اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاتس نے مقبوضہ علاقوں سے فوجی انخلا کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان، شام اور غزہ میں قائم کیے گئے سکیورٹی علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ان علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
-
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی صحافی کو گرفتار کرلیا
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صحافی محمد عوض کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مطابق اس گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کی تعداد تقریباً 40 ہوگئی ہے۔
-
غزہ کا سانحہ پوری انسانیت کے ضمیر کا امتحان ہے،علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے غزہ کے سانحے کو پوری انسانیت کے ضمیر کا امتحان قرار دیتے ہوئے فلسطین اور قبلۂ اول کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیا۔
-
عراقچی: فرانس کو دنیا کو حقوقِ انسانی کا درس دینا بند کرنا چاہیے
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس جیسے ممالک کو دنیا کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا درس دینا بند کرنا چاہیے، کیونکہ غزہ میں اسرائیلی نسل کشی اور ایران کے خلاف جارحانہ حملوں کی حمایت نے ان کی نام نہاد اخلاقی برتری ختم کردی ہے۔
-
انصار اللہ یمن کی سعودی عرب کو وارننگ؛ حملے کی صورت میں اہم تنصیبات نشانہ بنیں گی
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر ریاض نے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو یمنی مسلح افواج سعودی عرب کے تیل کے ذخائر، بجلی کے بنیادی ڈھانچے، پانی صاف کرنے والے پلانٹس اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنائیں گی۔
-
اسرائیلی فوج میں فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ
صہیونی اخبار ہاآرتص نے ایک ماہرِ سماجی بہبود کے حوالے سے اسرائیلی فوج میں جنگ کے دوران خودکشی کے واقعات میں اضافے کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں تک آسان رسائی، فوجی خدمات کا دباؤ اور جنگ کے اثرات اس بحران کو مزید سنگین بنانے والے اہم عوامل ہیں۔
-
ایکس نے یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کا اکاؤنٹ معطل کردیا
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس نے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع کا باضابطہ اکاؤنٹ مکمل طور پر معطل کردیا ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام سعودی حکام کی براہِ راست درخواست پر کیا گیا، تاہم اکاؤنٹ کی بندش کی سرکاری وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
-
سربراہ بسیج: آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول اور انتظام میں ہے
ایرانی بسیج کے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب نے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں نئی جنگ کے ذریعے خطے میں اسلامی انقلاب کی مقبولیت کو متاثر کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک بار پھر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت ایران کے انتظام اور کنٹرول میں ہے۔
-
عباس عراقچی: امریکا نے آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلطی کی ہے
ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کی کمزور انٹیلی جنس اور مسلسل غلط اندازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ امریکا کی غلط حساب کتاب کی واضح مثال تھی، جبکہ اب واشنگٹن نے آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلطی کی ہے۔
-
افغانستان: ہر 10 میں سے ایک پانچ سال سے کم عمر بچہ شدید غذائی قلت کا شکار
سیو دی چلڈرن نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً ہر 10 میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے، جبکہ گزشتہ چار برس کے دوران بچوں میں شدید غذائی قلت کے واقعات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
-
اقوام متحدہ : خواتین پر طالبان کی پابندیاں اور دہشت گردی کے خدشات افغانستان کی تعمیرِ نو میں رکاوٹ ہیں
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یوناما) نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیاں اور دہشت گردی سے متعلق مسلسل خدشات افغانستان کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو اور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔
-
بحرین میں شیعہ شہریوں کو 15 سال عمر قید تک کی سزائیں
بحرین میں آلِ خلیفہ حکومت سے وابستہ عدالتوں نے متعدد شیعہ شہریوں کو مبینہ طور پر من گھڑت الزامات کے تحت 15 سال قید سے عمر قید تک کی سزائیں سنادی ہیں۔
-
الحدیدہ سے باب المندب تک؛ یمن پر سعودی منصوبے کے خلاف صنعاء کی جوابی کارروائی تیز
مغربی یمن میں سعودی عرب کی جانب سے نئے محاذ کے آغاز کی تیاریوں کی اطلاعات کے بعد یمنی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر کے ساحل پر سعودی فوجی اڈوں اور اسلحہ ڈپوؤں کے خلاف حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاض امریکی و برطانوی تعاون سے الحدیدہ کے جنوب سے ایک نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کررہا تھا۔
-
ایران کا اسرائیلی دعوؤں پر ردعمل؛ جولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے، تہران
ایرانی وزارتِ خارجہ نے صہیونی حکومت کے وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ جولان پر مستقل قبضے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غاصب اور قابض حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم تاریخی اور قانونی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔
-
غزہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 73 ہزار 389 ہوگئی
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 73 ہزار 389 ہوگئی ہے، جبکہ 174 ہزار 266 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
-
ایران: قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ: ایران پر زمینی حملے کا مذموم منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران پر زمینی حملے کا دشمن کا مذموم منصوبہ ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا، جبکہ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کو آخری شکست تک نہیں چھوڑیں گے۔
-
اسرائیلی فوج کا قنیطرہ کے نواحی گاؤں پر دھاوا، گھروں کی تلاشی
جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ کے نواحی گاؤں الرفید میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بول کر متعدد گھروں کی تلاشی لی، جس کے باعث مقامی آبادی میں خوف و تشویش پھیل گئی۔
-
اسرائیلی وزیرِ جنگ: حزب اللہ کو غیر مسلح کیے بغیر جنوبی لبنان سے انخلا نہیں ہوگا
اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹز نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کو غیر مسلح کیے جانے تک جنوبی لبنان میں قائم سکیورٹی زون سے پیچھے نہیں ہٹے گی، جبکہ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اس علاقے کے تقریباً 700 مربع کلومیٹر حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔