13 اگست 2026 - 17:09
سربراہ بسیج: آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول اور انتظام میں ہے

ایرانی بسیج کے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب نے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں نئی جنگ کے ذریعے خطے میں اسلامی انقلاب کی مقبولیت کو متاثر کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک بار پھر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت ایران کے انتظام اور کنٹرول میں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی بسیج کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین طائب نے آج قم المقدس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شیعہ علما اور مراجعِ تقلید سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے رہبرِ شہید کی عراق میں ہونے والی شاندار تشییع جنازہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی، رکن مجلس خبرگانِ رہبری اور تہران کے امام جمعۂ موقت سے ملاقات میں کہا کہ اس عظیم الشان تشییع جنازے میں عراقی عوام کی وسیع شرکت نے خطے میں ہماری طاقت کا مظاہرہ کیا۔

حسین طائب نے کہا کہ امریکیوں نے اس تشییع جنازے میں اسلامی انقلاب کی طاقت کو دیکھا، جبکہ عراقی عوام نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ اس مراسم میں شریک ہوں گے۔

سربراہ بسیج نے کہا کہ دشمنوں کو اندازہ ہوگیا ہے کہ کسی شخصیت کی اپنے عوام اور خطے کے دیگر عوام میں مقبولیت کو کسی بھی فارمولے کے ذریعے شمار یا قابو نہیں کیا جاسکتا، اور اس مقبولیت کا مظاہرہ دنیا کے سامنے واضح طور پر ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے امریکا نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز میں نئی جنگ شروع کی اور نئی جارحیت کی کوشش کی، لیکن خدا کے فضل سے وہ امریکی بھی دوبارہ شکست سے دوچار ہوئے جو یہ دعویٰ کرتے تھے کہ ایران کے پاس نہ فضائیہ ہے اور نہ بحریہ۔

حسین طائب نے کہا کہ آج آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کے انتظام اور کنٹرول میں ہے اور ہمارا ملک مکمل سلامتی کے ساتھ اپنی راہ پر گامزن ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha