23 ستمبر 2026 - 12:26
امریکی صدر ٹرمپ کی بڑھکوں پر جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے ٹرمپ کی بڑھکوں کے جواب میں ایک بیان جاری کرکے کہا: امریکی صدر کے ایران کے خلاف مُعاندانہ بیانات اور بار بار دھمکیاں، میدانی حقیقتوں پر سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ بے چین امریکی معاشرے کو دھوکہ دینے لئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیا قرارگاہ نے ٹرمپ کی بڑھکوں کے جواب میں ایک بیان میں اعلان کیا: ایران کے خلاف امریکی صدر کے معاندانہ بیانات اور بار بار دھمکیاں، اور اسی حال میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی جارحیت کو جائز دکھانے، دنیا میں عدم تحفظ پھیلانے اور بحری راہزنی کی ترویج کے زمرے میں آتے ہیں اور اس کی دھمکیاں میدانی حقائق سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتے اور اور ان کا مقصد بے چین اور سوالیہ نشان بننے والے امریکی معاشرے کو دھوکہ دینے دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ امریکی حکومت ایران کے خلاف جارحیت میں تزویراتی تعطل سے دوچار ہو گئی ہے۔

امریکی فوج کی فرسودگی کے پیش نظر، بے بنیاد دعوے اور دھمکیاں دہرانا، طاقت کی نشانی نہیں بلکہ ان کی تزویراتی بے بسی کا مظہر ہے۔

اسلامی ایران ـ خاص طور پر آزاد اور بین الاقوامی تجارت کے لئے ـ ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کا محور رہا ہے، جبکہ امریکہ مغربی ایشیا کے خطے میں اپنی ناجائز، غیر قانونی اور جارحانہ موجودگی ککی بنا پر، خطرے، بدامنی اور عدم استحکام کی جڑ ہے جس نے ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیوں اور بحری راہزنی میں اپنی مسلسل ناکامیوں کی تلافی کے لئے عالمی معیشت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

امریکی صدر کی بڑھکیں نہ تو طاقت کے نئے توازن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائے گی، نہ کبھی نئے عالمی نظام میں امریکہ کی گری ہوئی پوزیشن کو بحال کرے، اور نہ ہی ایران اور محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی ذلت آمیز شکستوں کی تلافی کر سکے گی۔

اسلامی ایران کی باصلاحیت اور طاقتور مسلح افواج، ـ جو آٹھ سالہ دفاع مقدس اور دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، ـ امت کے امامِ شہید، میناب اور لامرد کے اسپورٹس کمپلیکس اور شجرہ طیبہ اسکول کے معصوم اور مظلوم بچوں نیز ملک کے دیگر بلند مرتبہ شہداء کے خلاف بکواسات اور دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے، جارحوں اور امریکہ اور صہیونی رجیم کے سربراہان پر مزید شدید، کچلنے والے اور غیر متوقعہ وار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعدّ ہیں۔

ان شاء اللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، بہادر قوم اور دلیر مسلح افواج اور طاقتور اور ناقابل شکست ایران کی طاقت کا پیغام دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha