بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے "ہفتۂ دفاعِ مقدس" اور عالمی استکبار اور عراق کی [سابق] بعثی رجیم کی مسلط کردہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کی طاقتور اور شریف قوم کی مزاحمت اور استقامت کے آغاز کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تزویراتی بیان میں، دفاع مقدس کو "قومی ارادے اور اتحاد سے جنم والا روشن اور سنہری عنوان" اور "دفاعی اور تسدیدی قوت سازی کا تزویراتی مکتب" قرار دیا اور اس دور کے اسباق اور عبرتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج اور قوم کے بارے میں کہا: مسلح افواج مکمل تیاری اور تزویراتی ذہانت کے ساتھ، محکم اور تباہ کن جوابات کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور انہیں دیر یا سویر اپنے پلید اور مجرمانہ وجود سے پاک خطے کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہوگا۔
دوسری اور آخری قسط:
اس بیان نے ایران کی بہادر اور مبعوث شدہ قوم کے خلاف استکباری طاقتوں کی پیچیدہ چالوں اور سازشوں کے مقابلے میں ذہانت اور بیداری کی اہمیت اور ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے: دشمن میدان جنگ میں ناکامی کے بعد ترکیبی (Hybrid)، ادراکی (Cognative)، اقتصادی اور ابلاغیاتی-تشہیراتی جنگوں میں مصروف ہو گیا ہے؛ لیکن ایرانی قوم اندرونی صلاحیتوں، مزاحمتی معیشت (Resistance economy) اور مقدس قومی اتحاد کی بنیاد پر ہر سازش کو ناکام بنا دیتی ہے، اور مسلح افواج ـ بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر پاسداران ـ اس ہمہ جہتی جنگ میں ـ انگلی ٹریگر پر رکھے ـ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں طاقتور اور تباہ کن جوابات دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔
اس بیان کے ایک اور حصے میں، امامِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (قُدِّسَ سِرُّهُ) کے مقام اور کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ملک کے دفاعی نظام میں مسلح افواج کے باہمی تعاون اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاساسداران انقلاب، بہادر بسیجی اور قویّ ایران کے جان نثار سپاہی اور قائدِ شہید کے خون کا حساب لینے کے خواہاں ایرانی عوام، مکمل تیاری اور ہمہ جہت ذہانت اور منصوبہ بندی کے کے ساتھ، دشمن محاذ کی غلط اندازوں اور احمقانہ جارحیت کی صورت میں تباہ کن اور مؤثر جوابات کے لئے تیار ہیں اور امریکہ اور صہیونی رجیم کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہئے کہ انہیں اپنے پلید اور مجرمانہ وجود سے پاک خطے کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہوگا؛ اور خدا کے فضل سے وہ اس اٹل انجام سے جان نہیں چھڑا سکیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان کے آخر میں، رہبر معظم انقلاب اور کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (مد ظلہ العالی) اور بلند مرتبہ شہداء سے تجدید بیعت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک کی مسلح افواج کے پوشیدہ اور آشکار نظامات اسلامی نظآم کے دفاع اور دشمن کی طرف کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ بلاشبہ، آٹھ سالہ "دفاعِ مقدس" ملکی ترقی اور دشمن کے خطرات سے نمٹنے کے لئے، قومی عزم اور اتحاد کو پروان چڑھانے کے حوالے سے ایک شاندار اور سنہری باب کے طور پر قائم و دائم رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ