مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور رہبر معظم کے مشیر نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج طاقت کے مظاہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صرف ایک واقعے میں صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کے 16 پائلٹ ایران کے میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے؛ دو لاکھ سے زیاد یہودی آبادکار، جو جنگ کے دوران مقبوضہ فلسطین چھوڑ کر بھاگے تھے، ابھی تک مطمئن نہیں ہیں اور مقبوضہ فلسطین میں واپس نہیں آئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا: نسل پرست صہیونی ریاست کے بارے میں امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کے نقطہ نظر کے آدھی صدی بعد، دنیا کو اس ریاست کی حقیقت کا اندازہ ہو گیا ہے اور آج دنیا میں اس ریاست کے خلاف نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹرز کے نائب انسپکٹر جنرل نے کہا: امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے وعدہ دیا ہے، وعدہ دیا تھا اس کے حصول میں زیادہ دیر نہیں لگے گی؛ یہ صدی اسلام کی صدی ہے اور بڑی طاقتیں ذلت و خواری کی مٹی پر گھسیٹ لی جائیں گی۔
سپاہ پاسداران نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ اگر دشمن کی طرف سے کوئی نئی حساباتی غلطی (Miscalculation) اور جارحیت سرزد ہوتی ہے، تو اسلامی جمہوریہ ایران اسے ایک اور مہلک اور سبق آموز جواب دے گا۔
جنرل موسوی نے قوم کے نام پیغام میں کہا: ہم عظیم اور بہادر ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنی صلاحیتوں، جدتوں، ایحادات اور تزویراتی حیرت انگیزیوں پر انحصار کرتے ہوئے، دنیا کے جابروں اور ظالموں کی کسی بھی جارحیت کا بروقت، فیصلہ کن، پشیمان کن اور تصور سے ماوراء جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
ہفتۂ دفاع مقدس ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب عظیم ایرانی قوم نے خدائے متعال پر ایمان، حضرت امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کی اطاعت، اور مزاحمت، استقامت، قربانی اور ایثار سے بھرپور جذبے کے ساتھ دشمنوں کے ہمہ گیر حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس سرزمین کی تاریخ کا عزت، آزادی اور شرافت کا لازوال کارنامہ قم کیا۔