بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سعودی عرب کے شہری دفاع کے ادارے نے کہا ہے کہ ینبع، طائف، العلا اور جدہ شہروں میں پیشگی وارننگ سسٹم فعال ہو گیا ہے، اور سائرن بجنے لگا ہے۔
دوسری طرف، عرب ذرائع نے یمن کی جانب سے خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئر بیس پر میزائل اور ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔ یہ وہ اڈہ ہے جہاں سے یمن پر زیادہ تر سعودی فضائی حملے کئے جاتے ہیں۔
اسی اثناء میں کئی شدید دھماکوں نے سعودی عربے کے جنوب میں واقع شہر جیزان کو ہلا دیا۔
اس کے چند منٹ بعد سعودی عرب کے شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا کہ ایک بار پھر ینبع، طائف، جدہ، العلا، خمیس مشیط کے اضلاع کے ساتھ ساتھ جیزان اور ابھا شہر میں پیشگی وارننگ سسٹم فعال ہو گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اب تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ