بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ عباس گُل رو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دشمن کو غلط فہمی سے دوچار نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ ایران کے خلاف ممکنہ اگلی جنگ ماضی کی جنگوں سے کسی بھی طرح قابل موازنہ نہیں ہوگی۔
اہم نکات:
ڈاکٹر گُل رو نے کہا:
دوسرا اور آخری حصہ:
3۔ تیل کی عالمی منڈی پر اثرات:
اگلی جنگ کے اثرات و نتائج اقتصادی اور بین الاقوامی ہوں گے۔ عالمی معیشت اور تیل کی منڈی کو کسی بھی ممکنہ جنگ کے حساب میں شامل کرنا ہوگا۔ اگر ایک اور جنگ ہوئی تو عالم کو تیل کو خیرباد کہنا پڑے گا، کیونکہ ایران کے پاس ایسے ہتھیار و اوزار اور صلاحیتیں ہیں جو علاقائی اور عالمی معاملات کو متاثر کر سکتی ہیں۔
4. جنگ کا دائرہ بڑھانا اور اہداف میں تنوع:
انقلاب اسلامی کے رہبرِ معظم اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) سے مسلح افواج کے کمانڈروں کی ملاقات میں جنگ ـ مسلط ہونے کی صورت میں ـ میدان کا دائرہ بڑھانے اور خطے و دیگر مقامات پر اہداف کو متنوع بنانے، فوری اور فیصلہ کن اور جغرافیائی حدود سے ماوراء جوابی کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؛ جس کا مطلب ہے کہ دشمن کو کسی بھی اقدام سے پہلے اخراجات اور نتائج کا زیادہ دقیق حساب کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے بھی اپنے حالیہ بیانات اس حوالے سے اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔
5۔ اقتصادی محاصرہ ناکام ہوگا:
امریکی کابینہ اقتصادی محاصرے اور دباؤ سے امید لگائے بیٹھا ہے، لیکن ایرانی حکام کے اقدامات اقتصادی دباؤ کو بھی ناکام بنا دیں گے اور ایران اندرونی صلاحیتوں کی بنیاد پر تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔
خلاصہ:
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ عباس گُل رو نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں کے بدولت اگلی ممکنہ جنگ ماضی کی جنگوں سے بالکل مختلف ہوگی۔
ایران نے فضائی دفاع، میزائل، بحری اور زمینی شعبوں میں مکمل تیاری کر رکھی ہے اور جنگ کا دائرہ بڑھانے اور اہداف میں تنوع پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر ایک اور جنگ ہوئی تو دنیا تیل ایک بوند کے لئے بھی ترسے گی، کیونکہ ایران علاقائی و عالمی معاملات کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی اقتصادی محاصرہ بھی ناکام ہوگا اور ایران اندرونی صلاحیتوں کی بنیاد پر ترقی جاری رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ