بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ شینزین گیا تھا روس اور چین سے یہ کہنے کہ وہ ایران کے مقابلے میں کھڑے ہوں، وہی ایران جو زمین پر فاشسٹوں کے خلاف اللہ کی قدرت کی نمائندگی کرتا ہے۔
تیسری اور آخری قسط:
5- 80 سال پہلے تہران میں پہلی عالمی جنگ جیتنے والی طاقتوں کی تصویر ایک یادگار تصویر تھی جو اس حقیقت کی عکاسی کرتی تھی کہ سوشلزم اور سرمایہ داری فاشزم پر فتح یاب ہوئے؛ اور وہ تصویر ایک فتح اور اس فتح کی بنیاد پر دنیا کی تقسیم کی کی ایک خبر تھی۔
لیکن شینزین کی تصویر کا پیغام کیا تھا؟ ٹرمپ شینزین گیا تھا روس اور چین سے یہ کہنے کہ وہ ایران کے مقابلے میں کھڑے ہوں، وہی ایران جو زمین پر فاشسٹوں کے خلاف اللہ کی قدرت کی نمائندگی کرتا ہے۔
چین اور روس نے کرارا سا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ سے کہہ دیا کہ "ہم نہ صرف ایرانی قوم کے مقابلے میں نہیں کھڑے ہوں گے بلکہ ایرانی حکومت کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔"
تصویر کا بین السطور پیغام یہ ہے کہ "پیوتن اور شی جن پنگ نے اس سے کہا ہے کہ تم بھی ایرانی قوم کے خلاف لڑنے سے دستبردار ہوکر باز آؤ، تم چاہو یا نہ چاہو ایران دنیا کی چوتھی بڑی طاقت ہے، اگر ہم یہ نہ کہیں کہ پہلی طاقت!
بیان کا بین السطور کہتا ہے، "پیوتن اور شی جن پنگ نے اس سے کہا ہے کہ "تم خدا سے جنگ نہیں کر سکتے ہو، تم سے سے پہلے کے امریکی سربراہان سمجھ گئے تھے۔ تو کیوں نہ سمجھا؟!
6- جو بھی اس تصویر کو دیکھے وہ امریکی حکومت اور قوم کی قیادت میں، ٹرمپ کے ذہن کی کارکردگی میں ان دو الفاظ تک پہنچ جاتا ہے؛ "حماقت اور بلاہت (بیوقوفی اور نادانی)"
امریکی عوام نے حالیہ انتخابات میں ان دو الفاظ کے زمرے میں آنے کے الزام سے دور ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
لیکن امریکی حکومت نہیں چاہتی! شک و تذبذب، خوف و ہراس اور ٹرمپ؛ نیز سینٹکام کے دہشت گردوں اور سی آئی اے اور پینٹاگون کے درمیان ایران پر دوبارہ حملے کے آغاز کے لمحے کے قریب آنے میں پھوٹ اور انتشار اسی حقیقت پر استوار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: محمد کاظم انبارلوئی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ