24 نومبر 2026 - 21:01
سنہ 2026 کی بڑی طاقتیں؟ - 2سنہ 2026 کی بڑی طاقتیں؟ - 2

نہ صرف برطانیہ، بطور بڑی طاقت، بیسویں صدی کے پہلے نصف میں مر چکا ہے، بلکہ پورے یورپ کا عالمی طاقت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ لہٰذا دونوں تصاویر کا موازنہ کرکے یورپ کے اخراج اور متبادل کے طور پر، اکیسویں صدی میں ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر چین کے ابھرنے کی وجہ سے دنیا کی تقسیم کے لئے ایک نیا فارمولا لکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ نہ صرف برطانیہ، بطور بڑی طاقت، بیسویں صدی کے پہلے نصف میں مر چکا ہے، بلکہ پورے یورپ کا عالمی طاقت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ لہٰذا دونوں تصاویر کا موازنہ کرکے یورپ کے اخراج اور متبادل کے طور پر، اکیسویں صدی میں ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر چین کے ابھرنے کی وجہ سے دنیا کی تقسیم کے لئے ایک نیا فارمولا لکھا جا سکتا ہے۔

دوسری قسط:

ب- واضح ہوچکا ہے کہ نہ صرف برطانیہ، بطور بڑی طاقت، بیسویں صدی کے پہلے نصف میں مر چکا ہے، بلکہ پورے یورپ کا عالمی طاقت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ لہٰذا دونوں تصاویر کا موازنہ کرکے یورپ کے اخراج اور متبادل کے طور پر، اکیسویں صدی میں ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر چین کے ابھرنے کی وجہ سے دنیا کی تقسیم کے لئے ایک نیا فارمولا لکھا جا سکتا ہے۔

3- ٹرمپ نے درحقیقت اس پیغام کے ذریعے، قبول کر لیا ہے کہ پرانا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور وہ کم از کم دو دیگر عالمی طاقتوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ لہٰذا اس نے چین کے شینزین اجلاس میں اپنی یادگاری تصویر کو ایک بیان کے طور پر استعمال کیا ہے۔

لیکن اسے شینزین اجلاس میں کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ کیونکہ اگر اس نے تاریخ کے چند الفاظ پڑھے ہوتے تو وہ ضرور جانتا کہ روس کا پیوتن پرانے سوویت یونین کا اسٹالن نہیں ہے۔

نیز شی جن پنگ بھی چرچل کے زمانے کے بڈھے استعمار کی شکل میں ظاہر نہیں ہوئے ہیں۔

اس نے اس تصویر سے نہ صرف چین اور روس کے صدور کی توہین کی ہے بلکہ امریکہ کے سابق صدر روزویلٹ کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا ہے۔ کیونکہ 1945 کی دوسری عالمی جنگ جیتنے والا امریکہ اور آج کا امریکہ، جس کی دہشت گرد فوج دو جنگوں میں ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کی زد میں ہے اور ایرانی قوم کا گھٹنا آبنائے ہرمز میں مغربی سرمایہ داری کا گلا شدت سے دبا رہا ہے، بالکل مختلف ہیں!

4- شینزین میں سہ فریقی اجلاس کا ایک متن تھا اور ایک بین السطور۔

متن میں مشترکہ بیان سے ظاہر ہؤا کہ ٹرمپ کے پاس کہنے کو کوئی نئی بات نہیں ہے۔

لیکن اس بیان کے بین السطور سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے ایران کے دو اسٹراٹیجک شراکت داروں سے التجا کی ہے کہ وہ اس فضیحت و رسوائی کو سنبھال لیں جو اس [ٹرمپ] نے ایران پر جارحیت کرکے رقم کی ہے۔

لہٰذا وہ اس اجلاس میں کچھ حاصل نہیں کر سکا سوا اس کے کہ اس نے یورپ کی توہین کی ہے کہ وہ اب بطور ایک طاقت زیر بحث ہی نہیں ہے، اگر اسے زیر بحث آنا ہے تو اسے واشنگٹن کے فیصلوں کے تحت امریکی فوج کے پیادے کے طور پر کام کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: محمد کاظم انبارلوئی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha