بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک سعودی کمپنی کا آئل ٹینکر "NCC MASA" آج (جمعہ 24 جولائی 2026ع) بحیرہ احمر سے گذرنے کی کوشش کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں بحری جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب باب المندب میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہؤا ہے۔
گذشتہ پیر کو انصار اللہ یمن نے اس اسٹراٹیجک آبنائے باب المندب میں سعودی عرب سے منسلک بحری جہازوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل اسی علاقے میں دو دیگر سعودی آئل ٹینکرز "Encelia" اور "Layla" کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ جہاز پچھلے تین دنوں سے اپنے خودکار شناختی نظام (AIS) کے ساتھ چل رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ