بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ اس ملک کی مسلح افواج نے دو سعودی تیل بردار جہازوں پر ـ اعلان شدہ ضابطے کی خلاف ورزی پر، میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
سریع نے ایک بیان میں کہا: "ہم نے ایک اعلیٰ معیار کا فوجی آپریشن کیا اور دو سعودی آئل ٹینکرز، ENCELIA اور LAYLA کو نشانہ بنایا، جنہوں نے بحیرہ احمر میں سمندری پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔"
المسیرہ ٹی وی نے بریگیڈیئر سریع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "ہم نے یہ آپریشن متعدد بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے کیا، اور انہیں درست نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان میں آگ لگ گئی۔"
انھوں نے بتایا کہ تقریباً 10 بحری جہازوں کو پیچھے ہٹنے اور واپس جانے پر مجبور کیا گیا، اور "ہم آنکھ کے بدلے آنکھ کے اصول پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور فضائی ناکہ بندی کا جواب بحری ناکہ بندی سے دیتے ہوئے، سعودی دشمن کے خلاف اپنی بحری کارروائیاں جاری رکھیں گے۔"
سریع نے مزید کہا: "ہم سعودی دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہا: "ہم کسی بھی احمقانہ اقدام یا جارحیت کا جواب دیں گے اور دشمن کی سرزمین کے اندر بڑی کاروائیاں کرکے اسے نشانہ بناتے رہیں گے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ