16 ستمبر 2026 - 00:16
امریکی افواج کی ہلاکتوں کی اصل تعداد فاش کریں گے، عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام کے دعوؤں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: مناسب وقت پر امریکی افواج کے اصل جانی نقصانات کو فاشر کریں گے اور منہ کالا ہوگا ان کا جو جھوٹے دعوے کرتے ہیں کہ ایران نہتا ہے!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی نے آج رات (منگل) 15 ستمبر کو امریکی حکام کے اس بے بنیاد اور مضحکہ خیز دعوے پر رد عمل ظاہر کیا کہ 'ایران  دفاعی صلاحیت کھو چکا ہے اور نہتا ہو گیا ہے" اور کہا: مناسب وقت پر امریکی افواج کے نقصانات کی اصل مقدار اور جان نقصانات کی اصل تعداد کو فاش کریں گے۔

انھوں نے ایران کے نہتے ہوجانے کے بارے میں امریکی حکام کے دعوؤں کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں پینٹاگون کی رپورٹ اور تلخ اعترافات ککا حوالہ دیتے ہوئے کہا: 

دعویٰ: ایران نہتا بے۔

حقیقت: امریکہ کے سینکڑوں فوجی اڈے اور تنصیبات ملیامیٹ کر دیئے گئے اور درجنوں امریکی طیارے آگ کے سپرد کر دیئے گئے۔ (سورس: پینٹاگون)

وزیر خارجہ نے نشاندہی کی: یہ تو صرف ایک نمونہ ہے بہت کچھ باقی ہے! [آگے آگے دیکھو ۔۔۔]

عراقچی نے کہا: مناسب وقت پر امریکی افواج کے اصل نقصان کا حجم فاش کریں گے۔ اور منہ کالا ہوگا ان کا جو جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ 'ایران نہتا ہے!"

واضح رہے کہ پینٹاگون نے پہلی بار باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ایک ایف-35 اسٹیلتھ امریکی طیارہ ایران کے اوپر مشن کے دوران "دشمن کی فائرنگ کا نشانہ" بنا اور نقصان سے دوچار ہؤا۔

دوسری طرف، پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل نے ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں پہلی سرکاری رپورٹ میں پہلی بار ایران کے حملوں کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا اور کہا کہ علاقے میں امریکہ کی سینکڑوں عمارتوں اور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے یا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

اس رپورٹ نے 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے 30 جون تک کے عرصے کا جائزہ لیا گیا ہے اور امریکہ کے کچھ اہم ہتھیاروں کے ذخائر میں شدید کمی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha