9 ستمبر 2026 - 07:53
امریکی ڈسٹرائرز ڈسٹرائرز DDG-119 اور DDG-53 حملے کی زد میں آئے، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان نمبر 14 میں لکھا: کروز میزائلوں اور ایجیس سسٹم (Aegis BMD) سے لیس امریکی ڈسٹرائرز DDG-119 اور DDG-53 کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے اپنے بیان نمبر 14 میں لکھا: کروز میزائلوں اور ایجیس سسٹم (Aegis BMD) سے لیس امریکی ڈسٹرائرز DDG-119 اور DDG-53 کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الْقَادِرِ الْمُنْتَقِمِ

﴿قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ﴾

ان سے لڑو، اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے عذاب دے گا اور انہیں رسوا کرے گا اور تمہیں ان پر فتح بخشے گا اور مؤمن قوم کے سینوں کو شفا دے گا۔"

اسلامی ایران کی اٹھ کھڑی ہونے والی اور مبعوث ہونے والی امت؛

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقتور ایرواسییس فورس نے، جارحوں کو سزا دینے کی کارروائیوں کے امتداد میں، کوڈنیم "یا حیدر کرار" کے ساتھ، ـ شیطانِ بزرگ کی دہشت گرد فوج کی جانب سے ایرانی ٹینکروں اور بحری جہازوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں اور شریرانہ خلل اندازی کے جواب میں، ـ  کروز میزائلوں اور ایجیس سسٹم (Aegis BMD) سے لیس [امریکی] ڈسٹرائرز DDG-119 اور DDG-53 کو ـ طاقتور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں ان بحری جہازوں کو زبردست نقصان پہنچا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دیگر مسلح افواج، امریکی رجیم کی بے بس فوج کی مایوسانہ کارروائیوں کا جواب دینے میں اپنے پختہ عزم کا اعلان کرتی ہیں اور دشمن کو خبردار کرتی ہیں کہ وہ مزید غلطیوں سے باز رہے۔

ایرانی اسلامی قوم کی غیرت مند اور عظیم قوم پر درود، شہداء اور تمام مجاہدین پر سلام ہو۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha