5 ستمبر 2026 - 08:47
ایرانی افواج کی نئی حکمتِ عملی جس نے دشمن کو شہ مات کر دیا

حالیہ جھڑپ میں ایران نے میدانِ جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے، اب فوج کے ترجمان نے ایرانی حکمتِ عملی کے ایک نئے پہلو کا ذکر کیا ہے جس کے استعمال سے دشمن کے پاس پسپائی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے جمعہ کے روز کہا کہ ہمارا فوجی نظریہ بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ کے بعد آہستہ آہستہ اس جانب مائل ہوا ہے کہ "ہمیں حفظ ما تقدم کے طور پر پیشگی  کاروائیاں کرنا چاہئیں"؛ البتہ بین الاقوامی قانون بھی ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم خطرہ ٹالنے کے لئے اس طری کی کاروائیآں کرکے اپنا دفاع کریں۔

ایران کی مسلح افواج کی طرف سے دشمن کے خلاف پیشگی کارروائی کی گئی تازہ ترین مثالوں میں سے ایک 29 جولائی (2026) کی صبح کی کاروائی تھی جب سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس نے ـ امریکی فوج کے ایران پر حملے سے پہلے ہی ـ اردن میں واقع امریکی فضائی اڈے اور کمانڈ سنٹر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا اور دشمن کی کارروائی کو روک دیا۔

فوج کے ترجمان نے دشمن کے خلاف حفظ ما تقدم کی بنیاد پر پیشگی کارروائیوں کی حکمت عملی کے بارے میں یہ بھی کہا کہ ہم "امریکیوں کو اپنے خلاف اقدام نہیں کرنے دیتے، اور کئی مواقع پر ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha