22 نومبر 2026 - 14:38
محسن رضائی کا ٹرمپ پر طنز: پرانی تصویر دکھا کر ماضی کا عالمی نظام بحال نہیں کیا جا سکتا

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ ایک شکست خوردہ ملک بن چکا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی صدر کی جانب سے امریکہ، روس اور چین کے سہ فریقی اجلاس سے متعلق شائع کی گئی تصویر پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر نے اس تصویر کا موازنہ یالٹا کانفرنس اور تہران کانفرنس سے کیا تھا۔

محسن رضائی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’2026 کا ایران، 1943 کی تہران کانفرنس اور 1945 کی یالٹا کانفرنس والا ایران نہیں ہے؛ اسی طرح 2026 کا امریکہ بھی اُس دور کا امریکہ نہیں رہا، بلکہ اب وہ جنگ میں فاتح نہیں بلکہ شکست خوردہ ملک بن چکا ہے!‘‘

انہوں نے مزید کہا:

دنیا بدل چکی ہے؛ پرانی تصویریں دکھا کر موجودہ عالمی نظام کو ماضی کی طرف واپس نہیں لے جایا جا سکتا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha